مکتوب آسٹریلیا — Page 244
244 برازیل کے گول کیپر کو سینٹ ( ولی اللہ ) کا درجہ دے دیا گیا حال ہی میں فرانس میں جو فٹ بال کے ورلڈ کپ کے مقابلے ہوئے اس میں برازیل کی ٹیم کے گول کیپر کلاڈیو (Claudio Taffarel) نے سیمی فائنل میچ میں ہالینڈ کی طرف سے ہونے والے دو گول رو کے اور اس طرح برازیل کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ فرانس کی ٹیم سے ہوا۔برازیل کے چرچ نے دو گول روکنے کو اس قدر اہمیت دی کہ انہوں نے کلا ڈیو کوسیدھا (Canonise) کر دیا یعنی اسے عیسائی اولیاء اللہ (Saints) کی مسلمہ فہرست میں شامل کر دیا جس کا مطلب یہ تھا کہ کلاڈیو بہت ہی بزرگ اور بابرکت وجود ہے کہ جس کے ہاتھوں نے اتنا بڑا معجزہ کر دکھایا۔پاکٹ بائبل ڈکشنری میں Canon of Scripture کے ماتحت لکھا ہے: لفظ Canon سے مراد Straight Rod or Rule ہے جیسے ترکھان کا فٹ رول۔لہذا ہر وہ چیز جو اس قابل سمجھی جائے کہ وہ دوسروں کی قدر و قیمت کو متعین کرے یا ان کو کسی باقاعدہ نظام کے تحت لائے اسے