مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 246 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 246

246 غریب امریکیوں کی درد کی دوا امریکہ دنیا کا امیر ترین ملک اور واحد سپر پاور ہے لیکن ایک خبر سے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں کے غریبوں کے دکھ بھی کچھ کم نہیں ہیں۔اے پی کی خبر کے مطابق کم از کم سات عورتوں نے دعوی کیا ہے کہ بچہ پیدائش کے دوران انہیں بے ہوش کرنے والی دوا (Anesthesia) کی ضرورت پڑ گئی لیکن وہ انہیں محض اس لئے نہ دی گئی کہ ان کے پاس ڈاکٹر کو دینے کے لئے پیسے نہیں تھے۔ایک ماں نے عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ درد سے تڑپتی ہوئی لوٹ پوٹ ہوتی رہی اور درد کم کرنے کی دوا دئے جانے کے لئے بصد عاجزی منتیں کرتی رہی لیکن سب بے سود۔( سڈنی ہیرلڈے اجون ۱۹۹۸ء) امریکہ کے ڈاکٹر اپنی مجبوریاں بہتر سمجھتے ہونگے لیکن خبر سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ان کے نزدیک غریبوں کے درد کا وہی علاج مناسب ہے جو غالب نے تجویز کیا تھا کہ عے درد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا (الفضل انتر نیشنل 4۔9۔98)