مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 115 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 115

115 شعوری طاقت سے چلنے والے ہوائی جہاز آج کل پائیلٹ ایک ایسے انقلابی سسٹم تجربات کر رہے ہیں جو آخر کار انہیں اس قابل بنادے گا کہ وہ محض اپنی شعوری طاقت (Mind Power) کے بل پر ہوائی جہاز چلایا کریں گے۔کسی گئیر یا سونچ کو ہاتھ نہیں لگا نا پڑے گا۔امریکہ کے ایک فوجی ہوائی اڈے پر اس ایجاد پر تجربات ہورہے ہیں جس کے نتیجہ میں پائیلٹ بغیر ہاتھ ہلائے جہاز کوزمین سے بلند کر سکے گا، اڑا سکے گا اور زمین پر اتار سکے گا۔ڈاکٹر اینڈریو جنکر (Dr۔Andrew Junker) الیکٹریکل انجینئر ہونے کے ساتھ انسانی اعصاب کے ماہر (Neuro-Physiologist) بھی ہیں۔گزشتہ پچیس سال سے ایک ایسے منصوبہ پر کام کر رہے ہیں جس کا مقصد ایسی مشینیں ایجاد کرنا ہے جو محض سوچنے کی طاقت سے کام کیا کریں گی۔یعنی انسان کی توجہ ہی مشین کو چلانے کے لئے کافی ہوگی۔ہاتھ پاؤں نہیں ہلانا پڑے گا۔اس آلہ کا نام (Cyberlinks Interface) ہے۔ایک سرکی پٹی (Head Band ) انسانی سوچ کو اس آلہ میں منتقل کرے گا جو ریموٹ کنٹرول کی طرز پر مشین کی چلائے گا۔اس کا پہلا تجربہ ورجن آئی لینڈ (Virgin Islands) کے نزدیک ایک کشتی کو چلانے کے لئے کامیابی کے ساتھ کیا جا چکا ہے۔مذکورہ بالا تجر بات امریکہ میں Ohio کے ایک فوجی ہوائی اڈے پر کئے جارہے ہیں۔