مکتوب آسٹریلیا — Page 105
105 روزانہ چار لیٹر سادہ پانی پینا کئی بیماریوں کے لئے مفید ہے حال ہی میں ایک کتاب شائع ہوئی ہے جس میں طبی نقطہ نگاہ سے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ کثرت سے صاف ، سادہ پانی پینا انسانی صحت کو قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے اور اس کے ذریعہ سے بعض بیماریوں کا علاج بھی کیا جاسکتا ہے۔کتاب کا خلاصہ قارئین کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔انسان کے جسم میں تین چوتھائی پانی ہوتا ہے پانی کی کمی سے جسم کو نقصان پہنچتا ہے اور اگر یہ کمی برقرار رہے تو انسان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔انسانی صحت کا راز جسم میں پانی اور نمکیات و کیمیات کے توازن کے درست رہنے میں ہے۔ایک اوسط بالغ آدمی روزانہ تقریباً چھ پائنٹ (۳۶۴ لیٹر ) پانی جسم سے خارج کرتا ہے۔نصف لیٹر پسینہ، ایک لیٹر سانس اور کوئی دو لیٹر پیشاب کے ذریعہ خارج ہوتا ہے گویا جسم کی مشین کو چلتے رہنے کے لئے مسلسل پانی درکار ہوتا ہے۔یہ جاننے کے لئے کسی لمبے چوڑے حساب کی ضرورت نہیں کہ جتنا پانی روزانہ جسم سے خارج ہوتا ہے اتنا داخل کرنا بہر حال ضروری ہے اور اگر یہ کی پوری نہ کی جائے تو جسم کی مشین میں کہیں نہ کہیں کوئی خرابی ضرور پیدا ہوگی جس سے بیماری پیدا ہوگی۔کتاب کے مصنف نے جو ریسرچ کی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کم پانی پیتے رہنے سے کئی تشویشناک بیماریاں پیدا ہوتی ہیں جن میں دمہ، ہائی بلڈ پریشر ، معدہ کا السر