مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 206 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 206

206 مینڈک برفانی علاقوں میں کیسے زندہ رہتے ہیں؟ ایک راز جو انسانی اعضاء کی پیوند کاری میں ممد ثابت ہوگا اللہ کی مخلوق پر غور و فکر کرنے سے عجب طرح کے راز منکشف ہوتے ہیں۔شمالی امریکہ کے مینڈک (Wood Frogs) کی بعض اقسام ایسی ہیں کہ اگر انہیں منفی ۱۵ ڈگری سنٹی گریڈ پر منجمد کر لیا جائے تو ان کو دوبارہ زندہ کیا جاسکتا ہے۔برف میں مینڈک کا دماغ۔دل اور جسم کا دوتہائی پانی منجمد ہو جاتا ہے لیکن پھر بھی زندہ رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کو شدید سرد موسم برداشت کرنے کی طاقت عطا کی ہے۔کینیڈا کی چارٹن یونیورسٹی کے پروفیسر Prof۔Ken Storcy نے کہا کہ اگر ہم ان مینڈکوں اور کچھووں کے راز معلوم کر لیں تو انہیں انسانی اعضاء کو محفوظ رکھنے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔سڈنی میں پروفیسر سٹوری نے ایک کا نفرس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم انسانی اعضاء کو ۴۸ گھنٹے تک بھی محفوظ رکھنے کے قابل ہو جائیں تو انسانی اعضاء کی پیوند کاری میں بہت ممد ثابت ہوگا۔اس عرصہ میں ڈاکٹر اعضاء کے دینے اور لینے والے کے درمیان صحیح (Matah) کر سکتے ہیں۔پروفیسر صاحب نے کہا کہ انسانی جسم کو محفوظ رکھنا بہت ہی مشکل کام ہے صرف بعض اعضاء ہی منجمد کئے جا سکتے ہیں جیسے دل کے والو، ورید میں اور شریا نہیں۔کھال ، دانت ماده تولید و بیضہ اور لبلبہ (Pancreases) وغیرہ استعمال کئے جاسکتے ہیں۔