مکتوب آسٹریلیا — Page 207
207 پروفیسر موصوف کی تحقیق نے ان مینڈکوں میں بعض منفرد قسم کے لحمیات (Nuclcating Proteins) معلوم کئے ہیں جو ان کے خون میں شامل ہوتے ہیں جن کے گرد پانی منجمد ہو سکتا ہے چنانچہ خون کا پانی تو منجمد ہو جاتا ہے اور خلیات (Cells) منجمد ہونے سے بچے رہتے ہیں جو اگر منجمد ہو جائیں تو ضائع ہو جائیں۔اگر اس طرح کے مخصوص پروٹین انسانی اعضاء میں بھی شامل کئے جاسکیں تو وہ کچھ زیادہ عرصہ کے لئے پیوند کاری کے لئے محفوظ رکھے جاسکتے ہیں تحقیق کا دروازہ کھل گیا ہے۔کنجی مل گئی ہے۔مستقبل کا حال خدا جانے۔(الفضل انٹر نیشنل 1۔3۔96)