مکتوب آسٹریلیا — Page 183
183 یعنی ضروری ہے کہ ہماری حکمت عملی ایسی ہو جس سے کم از کم نقصان کا احتمال ہو۔اگر ہم چالیس سال سے کم عمر کے افراد کو کہیں کہ وہ نہ پئیں وہ اس پر صرف ہنسیں گے۔اس لئے ہم کہتے ہیں کہ پورے طور پر الکوحل کی کوئی مقدار ایسی نہیں ہے جسے مکمل طور پر محفوظ قرار دیا جا سکے۔بعض لوگوں کے لئے محفوظ حد یہ ہے کہ وہ بالکل نہ پئیں۔قرآن کریم نے بھی شراب کے فائدہ اور نقصان دونوں کا ذکر کر کے نقصان کے پلڑے کے بھاری ہونے کا ذکر کر کے اس سے اجتناب کا حکم دیا ہے ہر تحقیق جور و رعایت کے بغیر کی جائے گی اس نتیجہ پر پہنچے گی۔( الفضل انٹر نیشنل 14۔6۔96)