مکتوب آسٹریلیا — Page 101
101 آسٹریلیا میں بچے جلد ہی کمپیوٹر کے ذریعہ پڑھنا شروع کر دیں گے آسٹریلیا کو خطرہ ہے کہ عنقریب امریکہ کی طرف سے اس پر CD۔Roms کے ذریعہ سے ایک سخت حملہ کیا جائے گا۔بچے کمپیوٹر پر اس ذریعہ سے تاریخ خصوصاً جنگ عظیم دوم۔آرٹ کلچر، کہانیاں وغیرہ تصویری زبان میں دیکھیں گے جس کے ساتھ آواز بھی شامل ہوگی اور امریکہ جس طرح اس کے قومی مفاد میں ہوگا یا جس طرح پیسے کمانے والے چاہیں گے اس طرح کی CDS تیار کر کے یہاں کے بچوں کے ذہنوں پر یلغار کرے گا۔اگر چہ اس حملہ کو پورا تو نہیں روکا جاسکتا لیکن ایک حد تک کوشش ضرور کی جاسکتی ہے۔چنانچہ مواصلات اور آرٹ کے وزیر نے ۶۶۸ ملین ڈالر اس حملہ کی پیش بندی کے لئے خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے اس غرض کے لئے حکومت پانچ اداروں کو مدد دے رہی ہے تا کہ وہ بچوں کے لئے متبادل CDS تیار کریں۔پہلی سٹیج میں پانچ موضوعات پر یہ مواد تیار ہورہا ہے۔اس میں آسٹریلیا کے کلچر ، تاریخ، جغرافیہ، کہانیاں (بالخصوص جانوروں کی ) سکول کا کورس تھیڑ ، مقامی باشندوں کے کلچر اور جنگ عظیم دوم کے حالات پر مبنی CDS شامل ہیں۔بچوں کو متبادل دلچسپ مواد مہیا کر کے بچوں کے ذہنوں کو امریکی بننے سے بچا کر آسٹریلوی بنانا مقصود ہے۔(الفضل انٹرنیشنل)