مجالس عرفان

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 84 of 142

مجالس عرفان — Page 84

دور نہ پھر وہ گھیرا کہ اپنا جو اب کچھ بدل لیں گے۔ان سے یہ نہ پوچھئے کہ حضرت مرزا صاحب کے متعلق آپ پوچھ رہی ہیں۔آپ ان سے کہیں کہ امام آنا ہے۔یا نہیں آتا۔وہ کہیں گے ضرور آئے گا۔تو کہیں پھر ذہنی طور پر ہماری تیاری کراؤ۔ہمیں بتاؤ تو سہی کہ امام کیسے بنے گا تا کہ ہم پھر دھوکہ نہ کھا جائیں۔اور دو سوال ہمارے حل کر دیجیئے کہ امام مہدی کو خدا الہاما بنائے گا یا ہم سے بنے گا یا الیکشن سے بنے گا۔اور دوسری بات یہ کہ اللہ تعالے جب بنادے گا تو پھر اُمت کو ٹھیٹی دے دے گا کہ اس کو گالیاں دو کافر کہو، اس کے ماننے والوں کے مکانوں کو آگئیں لگاؤ، ان کے اموال لوٹو، یہ تعلیم دو کہ امام مہدی اور ماننے والوں کو مسجدیں بنانے کی اجازت نہیں ہے ، اذان دینے کی اجازت نہیں ہے، ان کے اموال آپ پر حلال ہیں جنہوں نے کمائے ان پر حرام ہو گئے۔شادیاں کوئی اور کرے امام مہدی کے ماننے والا اور باہر بیٹھے مولوی ان کو طلاقیں دے دیں۔یہ چلے گا معاملہ ! علماء کہیں گے بالکل نہیں ، ہرگز نہیں جو اس طرح کرے گا وہ کافر ہو جائے گا۔تو آپ کہیں اب بتاؤ کہ نبی کوئی ایسا بھی ہوا ہے جس میں دو باتیں اکٹھی نہ ہوں اور کوئی ایسا غیر بنی بھی ہوا ہے جس میں یہ دو صفات اکٹھی ہو گئیں ہوں کہ بنی تو نہ ہو لیکن خدا نے اس کو الہا کا بنایا ہو اور خدا نے اس کا ماننا ضروری قرار دے دیا ہو۔تو منہ سے آپ جو مرضی کہہ دیں۔عقیدہ ہے جو اصل فرق ڈالا کرتا ہے۔عقیدہ کے لحاظ سے آپ کا بین ہوہی عقیدہ ہے جو ہمارا حضرت مرزا صاحب کے متعلق ہے۔آپ صرف اس کو سچا نہیں مان رہیں مگر آنے والے امام کے متعلق یہی عقیدہ رکھتی ہیں۔پس عقیدے سے اگر کوئی امت سے باہر چلا جاتا ہے تو پھر آپ سب ہمارے ساتھ ہی اُمت سے باہر چلی گئیں۔کیونکہ