مجالس عرفان

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 83 of 142

مجالس عرفان — Page 83

یہ رسول ہیں کثرت سے آئے بعض کو ہم نے بعض پر فضیلت دی۔لیکن تسلیم کرنے کا جہاں تک تعلق ہے۔خدا نے یہ اجازت نہیں دی کہ ادبی کہہ کر کسی کو چھوڑ دو۔خدا کی طرف سے جو آئے گا اسے ماننا پڑے گا۔اور امام مہدی کے متعلق بھی ساری اُمت کے علماء کہتے ہیں، متفق ہیں کہ اس کا ماننا ضروری ہے۔جو امام مہدی کو نہیں مانے گا وہ کافر ہو جائے گا۔اب یہ دو شرطیں ذہن میں رکھیئے اور بتائیے کہ اس کے سوا بھی نبی کی کوئی تعریف ہے۔نبی کس کو کہتے ہیں جس کو خدا کھڑا کرے خود بنائے اور اس کا ماننا ضروری قرار دے دے۔تمام مذہبی تاریخ میں سے کوئی عالم ایک شخص بھی نکال کر نہیں دکھا سکتا کہ جس میں دو باتیں اکٹھی ہوں اور وہ نبی نہ ہو یعنی خدا نے اس کو خود مقرر کیا ہو، مامور بنایا ہو اور اس کا ماننا ضروری قرار دے ہمیں خاتم النبیین کے منکر قرار دیتے ہیں آنے والے امام کے متعلق وہی دو باتیں مانتے ہیں، جو ہم مرزا صاحب کے متعلق مانتے ہیں اور ہمیں کہتے ہیں کہ تم خاتم النبیین کے منکر۔اور آپ پھر کیوں منکر شبنے۔نام رکھنے سے تو کوئی فرق نہیں پڑا کرتا۔عقیدہ رکھنے سے فرق پڑا کرتا ہے۔عقیدے کے لحاظ سے ہمارے اور دیگر علماء کے درمیان امام مہدی کے بارے میں ایک ذرے کا بھی فرق نہیں ہے۔دیا ہو۔امام مہدی کے متعلق مسلمانوں کا وہی عقیدہ ہے جو جماعت احمدیہ کا حضرت مرزا صاحت کے متعلق ہے تو ایک ہی مجلس میں تو ساری باتیں طے نہیں ہوا کر میں۔آپ بڑی تسلی سے علماء سے مل کے پوچھیے۔اور میری یہ درخواست ہے۔ان کو پہلے یہ نہ بتائیں