مجالس عرفان — Page 71
دو بیٹے موجود تھے۔اپنے خاندان والے دشمن ہو گئے۔وہ شخص جس کے اوپر سارے ہندوستان کی نظریں تھیں اور بعض صوفیاء اور بزرگ یہ کہا رہے تھے کہ ہم مریضوں کی ہے تم ہی پہ نظر تم مسیحا بنو خدا کے لئے جس دن یہ دعوی کیا ہے کہ خدا نے مجھے کہا ہے اس دن ساری قوم چھوڑ بیٹھی۔دجال، قتل کے فتوے ، سب سے بڑا مفتری لوگ یہ ساری باتیں قرار دینے لگ گئے۔اس لئے یہ واضح ہے جب خدا فرماتا ہے اسی وقت ہمت عطا ہوتی ہے ورنہ ہو ہی نہیں سکتی۔اور اگر کوئی پاگل پن میں کرتا ہے تو پھر وہ مٹ جاتا ہے۔یہ دونوں باتیں حضرت مسیح موعود ر آپ پر سلامتی ہو) کی سچائی کی دلیل ہیں۔اس سوال پر کہ کی کوئی اور بنی آسکتا ہے؟ حضور نے فرمایا۔متی بھی آسکتا ہے لیکن ہیں جس کی خبر آنضرت صلی الہ علیہ سلم نے دی ہو میں نے آپ کو بتایا تھا کہ نبی اور امام مہدی قرآن کریم کی رو سے ہم معنی لفظ نہیں۔امت محمدیہ میں اگر کوئی حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل غلامی کرے تو عقلاً یہ امکان گھلا ہے کہ امتی نبی آجائے لیکن وہی آئے گا