مجالس عرفان

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 72 of 142

مجالس عرفان — Page 72

جس کی خبر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہو۔جس کی خبر حضور اکرم صلی الہ علیہ وسلم نے نہ دی ہو وہ کیسے سچا ہو گا۔اس لئے کون آئے گا، کتنے آئیں گے، اس کا فیصلہ مجھے یا آپ کو کرنے کی ضرورت نہیں۔اس کا فیصلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی کو کرنے کا حق نہیں کیونکہ آپ قیامت تک کے رسول ہیں۔قیامت تک کی اہم خبریں اللہ تعالے نے آپ کو عطا فرمائیں اور یہ ہو نہیں سکتا کہ خدا نے دین امتی نبی بھیجنے ہوں اور صرف ایک کی خبر دے۔اس لئے عقلاً امکان اور چیز ہے۔واقعتا کتنے آئیں گے یہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھے بغیر فیصلہ نہیں ہو سکتا۔اور آپ نے ایک امام مہدی کی خبر دی ہے یہ تو ہمیں علم ہے اور ہم ایک کو مان بھی بیٹھے ہیں۔اس لئے کل کو اگر کسی نے دعوی کیا تو جماعت احمدیہ اس سے پوچھے گی کہ ہم نے پہلے کو تو اس لئے مانا تھا کہ اس کے متعلق آنحضور کی خوشخبریاں تھیں۔اگر تم بہتے ہو تو وہ خوشخبریاں دکھاؤ ہم تمہیں بھی مان لیں گے۔یہ ہمارا مسلک ہے۔اس مسلک میں کوئی دھوکہ کھانے والی بات نہیں ہے۔کوئی غلطی اور ٹھوکر کا امکان نہیں ہے۔خدا کی طرف سے جب کوئی آنے کا دعویٰ کرتا ہے تو ہمارا فرض ہے کہ پتہ کریں کہ کیا بات ہے۔اگر وہ سچا ہو گا اور امت محمدیہ میں ہوگا تو لاز کا حضور اکرم کی سند اس کو دکھانی پڑے گی۔ساری بحث اس پر چلے گی۔