محضرنامہ

by Other Authors

Page 147 of 195

محضرنامہ — Page 147

مولوی محمد کفایت اللہ صاحب شاہجہان پوری نے فتوی دیا کہ ان کے کافر ہونے میں شک و شبہ نہیں اور ان کی بیعت حرام ہے اور امامت ہرگز جائز نہیں یا (فتوی شریعت غراء مت) جنانے کے متعلق ان حضرات کے فتوے یہ ہیں مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی نے فتویٰ دیا کہ " ایسے وقبال کذاب سے احترانہ اختیار کریں۔۔۔۔نہ اس کی نماز جنازہ پڑھیں " مولوی عبد الصمد صاحب غزنوی نے فتوی دیا کہ (اشاعت السنه جلد ۳ انمبر ۲) " اس کی نماز جنازہ نہ پڑھی جائے " (اشاعت السمنة جلد ۱۳ نمبر ملا ) قاضی عبید اللہ بن صبغتہ اللہ صاحب مدراسی نے فتویٰ دیا کہ " جس نے اس کی تابعداری کی وہ بھی کافر مرتد ہے۔۔۔۔۔اور مرتد بغیر تو بہ کے مرگیا تو اس پر نماز جنازہ نہیں پڑھنا افتوی در یکفر منکر عروج جیمی و نزول حضرت عیسی علیه السلام ) مفتی محمد عبد اللہ صاحب ٹونکی لاہور نے فتویٰ دیا کہ ور جس نے دیدہ دانستہ مرزائی کے جنازہ کی نماز پڑھی ہے اس کو اعلانیہ تو بہ کرنی چاہیئے اور مناسب ہے کہ وہ اپنا تجدید نکاح کرے!" (فتوی شریعت فراء ص ) پھر اس سے بھی بڑھ کر انہوں نے یہ فتویٰ دیا کہ ان لوگوں کو مسلمانوں کے قبرستانوں میں بھی دفن نہ ہونے دیا جائے چنانچہ مولوی عبد الصمد صاحب غزنوی نے فتویٰ دیا کہ ان کو مسلمانوں کے قبرستانوں میں دفن نہ کیا جائے تاکہ : " اہل قبور اس سے ایذاء نہ پائیں یا د اشاعت الستة جلد ۳ انمبر ملا )