حضرت سیّدہ محمودہ بیگم صاحبہ

by Other Authors

Page 11 of 22

حضرت سیّدہ محمودہ بیگم صاحبہ — Page 11

حضرت سید ہ محمودہ بیگم صاحبہ 11 جس گھر کی آپ بہو بنیں تھیں وہاں انسان کی خدمت ، خدا تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ بہت ہی اہم کبھی جاتی تھی۔چنانچہ خصوصاً عورتوں سے بے حد محبت اور پیار سے ملاقات کرنا ، صبح شام ان کے مسائل سننا اور ہر ممکن مدد کرنا ، لجنہ کے کام کرنا، گھر کے کام ، بچوں کے کام الغرض ایسی مصروف زندگی تھی کہ شاید رات کو تھک ہار کر ہی آرام ملتا ہوگا۔بچھوا آؤ آج لجعہ کی کہانی بھی تمہیں بتاتے ہیں۔1922 ء میں حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے قادیان میں احمدی عورتوں کی تعلیم و تربیت کے لئے ایک جماعت بنائی۔جس کا نام لجنہ اماءاللہ رکھا یعنی اللہ کی لونڈیوں کی جماعت۔پہلے دن اس میں 14 عورتیں شامل ہوئیں۔اُن سب کا ایک اجلاس ہوا جس میں حضور نے بھی تقریر فرمائی۔اور اُن سب کے نام نوٹ کرنے کے بعد یہ بتایا کہ ایک ممبر کو صدر بناؤ اور ایک سیکرٹری ہو جو با قاعدہ اجلاس کیا کریں۔سب شامل ہوں۔عورتوں کی تعلیم میں ترقی کے لئے کوشش کی جائے۔قرآن مجید سکھایا جائے اور دین سکھایا جائے وغیرہ۔چنانچہ جب پہلا اجلاس ہوا اور حضرت اماں جان کو سب نے صدر بنایا تو اماں جان نے اپنی صدر والی کرسی پر حضرت اُمّم ناصر یعنی