حضرت سیّدہ محمودہ بیگم صاحبہ — Page 10
حضرت سید ہ محمودہ بیگم صاحبہ 10 موجود رکھنا گو کہ اب اس کا اتنا زیادہ نہ شوق ہے نہ رواج ہے۔البتہ اُس زمانے میں اکثر گھروں میں پاندان بھی ہوتے تھے اور کوئی باقاعدہ کھاتا تھا اور کوئی کبھی کبھار۔حضرت امی جان کو بھی بہت مزیدار پان بنانے آتے تھے۔حالانکہ سادہ سے پان ہوتے تھے۔حضور کو صرف اُمی جان کے ہاتھ کا پان ہی پسند تھا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو کئی بچے عطا فرمائے جن میں سے کچھ چھوٹی عمر میں فوت ہو گئے۔سات بیٹیاں اور دو بیٹیوں نے لمبی عمر پائی۔آپ نبی کی بہو، ایک خلیفہ کی بیوی ، ایک خلیفہ کی ماں اور ایک خلیفہ کی نانی بنیں۔اور وہ اس طرح کہ شوہر حضرت خلیفہ المسیح الثانی ومصلح موعود بیٹے حضرت خلیفۃ السیح الثالث (حضرت صاحبزادہ حافظ مرزا ناصر احہ صاحب) احمد نواسے حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ ( حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب) امی جان کی بڑی بیٹی حضرت صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ کے سب سے چھوٹے بیٹے صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی وفات کے بعد جماعت احمد یہ کے پانچویں خلیفہ کے لئے منتخب فرمایا۔