حضرت سیّدہ محمودہ بیگم صاحبہ

by Other Authors

Page 12 of 22

حضرت سیّدہ محمودہ بیگم صاحبہ — Page 12

حضرت سیدہ محمودہ بیگم صاحبہ 12 امی جان کو خود ہاتھ پکڑ کر بٹھا دیا اور سب اس بات سے یہ سمجھ گئے کہ اب سارے کام اُمی جان کی صدارت میں ہوں گے۔اور امی جان ہی ہماری صدر ہیں۔چنانچہ اللہ کے بے حد فضل اور احسان کے ساتھ انہوں نے وفات تک یعنی 36 سال تک اس عہدے پر کام کیا اور احمدی عورتوں کی بے حد خدمت کی۔آج جو ہمارے گھروں میں بھی لجنہ کا ذکر ہوتا ہے اور کام ہوتا ہے تو یاد رکھنا کہ اس کے پیچھے کچھ ایسی عورتوں کی قربانی کی کہانیاں ہیں جنہوں نے بہت محنت سے اس پودے کی پرورش کی اور آج یہ ساری دنیا میں پھیل چکی ہے۔( خدا کرے کہ سب مٹھی بچیاں لجنہ کے کام کرنے والیاں ہوں اور سب ننھے بچے اطفال ،خدام اور انصار کے کام کرنے والے ہوں۔آمین ) امی جان نے لجنہ کے کام بہت ہمت سے سنبھالے شروع میں تو یہ بھی تھا کہ اجلاس کے لئے بہنیں اپنی اپنی گرسی لاتیں اور پھر اُن پر بیٹھ کر اجلاس ہوتا۔اور دین کی ترقی کے لئے عورتوں کی تعلیم و تربیت کے منصوبے بنائے جاتے اور ان پر خوب محنت سے سب مل جل کر عمل کرتیں۔آہستہ آہستہ یہ جماعت قادیان سے نکل کر پورے ملک ہندوستان میں اور پھر جہاں جہاں احمدی عورتیں ہیں وہاں قائم ہونا شروع