حضرت سیّدہ محمودہ بیگم صاحبہ

by Other Authors

Page 9 of 22

حضرت سیّدہ محمودہ بیگم صاحبہ — Page 9

حضرت سید ہ محمودہ بیگم صاحبہ 9 خوشیوں والی زندگی عطا کی، آپ نے ہمیشہ دوسری بیویوں کے بچوں سے بھی بہت اچھا سلوک کیا۔بلکہ جب حضور کی ایک بیوی سیدہ سار و بیگم صاحبہ فوت ہوئیں تو ان کے بچوں کی بہت پیار سے پرورش کی ، جیسے اپنے بچے ہوتے ہیں۔اور بھی کوئی فرق ان کے بچوں سے نہ کیا۔بچو! امی جان کا ایک اور پیارا واقعہ آپ کو سناتے ہیں کہ جب آپ کے شوہر نے دوسری شادی کا ارادہ ان پر ظاہر کیا تو انہوں نے ایک بات کہی کہ میری ایک بات مان لیں کہ ” آپ کے ذاتی کام سب میں ہی کیا کروں گی، یعنی کپڑے دھلوانا استری کرنا ، پگڑیوں کو مایہ وغیرہ دینا اور بے شمار چھوٹے چھوٹے کام بہت خوشی اور پیار سے کرتیں اور پھر یہ کام آپ نے ہمیشہ اتنی محنت اور پیار سے باقاعدگی کے ساتھ کئے کہ حضور کوکوئی تکلیف نہ اٹھانی پڑے۔کیونکہ حضور جماعتی کاموں کی وجہ سے اس قدر مصروف تھے اور یہ ضروری بھی تھا کہ آپ کے آرام کا ایسا خیال رکھا جائے کہ وقت ضائع نہ ہو۔امی جان کھانا بھی بہت مزیدار پکاتی تھیں اور سب کو آپ کے ہاتھ کے کھانے بے حد پسند آتے تھے۔بچو! حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھر میں جو بعض چھوٹے چھوٹے رواج ہیں ان میں سے اکثر حضرت اماں جان جو دہلی میں رہنے والی تھیں ان کی وجہ سے بھی بنے ہیں۔مثلاً پان کھانا یا گھر میں پاندان