لباس — Page 73
ارشادات نبوية : 75 میاں بیوی کے حقوق و فرائض آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : بہترین عورت (رفیقہ حیات) وہ ہے جسے اس کا خاوند دیکھے تو اس کا دل خوش ہو اور جب خاوند اس کو کوئی حکم دے تو وہ اس کی اطاعت کرے۔اور جس بات کو اُس کا خاوند ناپسند کرے اُس سے بچے (مشكوة) جس عورت نے پانچوں وقت کی نماز پڑھی۔رمضان کے روزے رکھے۔اپنے خاوند کی فرمانبرداری کی اور اُس کا کہا مانا ایسی عورت کو اختیار ہے کہ جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو۔(طبرانی) یہ حدیث بھی میرے مضمون کی تائید کر رہی ہے کہ حسن معاشرت کا رمضان سے بہت گہرا تعلق ہے عبادات جس میں رمضان کے روزے بھی شامل ہیں کے بعد خاوندوں کے حقوق کا ذکر ہے۔اگر خدا کے بعد کسی کو سجدہ کر ناروا ہوتا تو میں بیوی کو حکم دیتا کہ وہ خاوند کو سجدہ کرے۔( ترمذی ابواب الرضاعة ) عورتوں میں سے سب سے اچھی عورت وہ ہے جو اپنے خاوند کو خوش کرتی ہے جب وہ اس کو دیکھتا ہے۔اس کا کہنا مانتی ہے جب وہ کوئی حکم دیتا ہے اور اپنے مال و جان میں اس بات کا خیال رکھتی ہے کہ کوئی ایسا کام سرزد نہ ہوجس سے خاوند کو کراہت ہو۔( بیہقی فی شعب الایمان رواه مشکوۃ)