لباس — Page 72
وقت اُس نے کہا کہ : 74 میاں بیوی کے حقوق و فرائض اب تک یہ میری عزت تھی۔میر ا تھا اس لئے میں نے اس کی کسی کمزوری کا اظہار نہیں کیا۔اگر میں کرتا تو میری اپنی عزت برباد ہوتی اور میرا اپنا گندا ہوتا اور اب جبکہ میں طلاق دے رہا ہوں تو طلاق کے بعد یہ جماعت کی بچی ہے اور آئندہ کبھی کسی کی عزت بننے والی ہے اور کسی کا بنے والی ہے۔اس لئے میں عہد کرتا ہوں کہ آئندہ بھی اسکی کسی کمزوری کا ،، ذکر کسی سے نہیں کروں گا۔“ یہ وہ کا عظیم الشان مفہوم ہے جو اس نوجوان نے سمجھا اور ہر اُس شخص کو سمجھنے کی ضرورت ہے جو اس مرحلہ سے گزر چکا ہے یا گزر رہا ہو۔عورتوں کے فرائض جہاں تک آنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ “ کے تحت مردوں کے لئے عورتوں کے فرائض کا تعلق ہے وہ بھی ایک طویل مضمون ہے۔وہ عورت ہی ہے جو مرد کے گھر کی زینت ہے اس کے گھر کا چراغ اور مرد کا ہے اس لئے عورت پر لازم ہے کہ وہ قرآن اور احادیث میں مذکور ایک صالحہ، قانتہ اور مومنہ عورت کی صفات اپنے اندر پیدا کرتے ہوئے اپنے خاوند کی مکمل طور پر مطیع وفرمانبردار رہے۔عقلمند بیوی اپنے میاں کے راز سے جلد واقف ہو جاتی ہے۔اس کی باتوں اور اشاروں پر کام کرتی ہے۔اس کے ادب و احترام سے باہر نہیں ہوتی اس لئے جلد اپنے میاں کے دل میں گھر کر جاتی ہے۔کیونکہ اگر ایک بار از وامانت میں خیانت ہو جائے تو اعتما دٹوٹ جاتا ہے اور زندگی نا خوشگوار ہو جاتی ہے۔