لباس — Page 74
76 میاں بیوی کے حقوق و فرائض ایک اور مقام پر تین افراد کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہ تو ان کی نماز قبول ہوتی ہے اور نہ ان کی کوئی نیکی آسمان کی طرف چڑھتی ہے۔ان تین افراد میں سے دوسرے نمبر پر ایسی عورت کا ذکر ہے جس سے اس کا خاوند ناراض ہو۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ یہ ہیں۔الْمَرْأَةُ السَّاخِطُ عَلَيْهَا زَوْجُهَا۔( مشکوۃ باب عشرة النساء) ایک اور حدیث میں آتا ہے آپ نے فرمایا : جب خاوند اپنی بیوی کو بلائے اور عورت خاوند کے پاس جانے سے انکار کر دے اور خاوند کو اپنی نافرمانی سے ناراض کر دے تو ساری رات فرشتے اس عورت پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔(متفق علیہ مشکوۃ باب عشرۃ النساء) ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں نے دوزخ کو دیکھا کہ وہاں عورتیں کفر کرنے کی وجہ سے مردوں کی نسبت زیادہ ہیں۔صحابہ نے کہا کہ کیا اللہ کا کفر کرتی ہیں۔آپؐ نے فرمایا نہیں۔خاوند کا کفر۔اُس کی ناشکری کرتی ہیں اور احسان نہیں مانتی۔اگر تو ایک عورت پر ساری عمر احسان کرے اور وہ کوئی معمولی بات تجھ میں اپنی طبیعت کے خلاف دیکھے تو کہ دیتی ہے کہ میں نے تجھ سے پہلے کبھی بھی کوئی بھلائی نہیں پائی۔( بخاری جلد اول پارہ نمبر 1 صفحہ 119) ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو عورت مرے اور خاوند اس پر راضی ہو وہ جنت میں داخل ہوگی۔( مشکوۃ ابواب الرضاعة )