لباس

by Other Authors

Page 60 of 124

لباس — Page 60

62 میاں بیوی کے حقوق و فرائض حاصل کرو۔یہ کہنے سے ایک غلط فہمی بھی پیدا ہو سکتی ہے جیسا کہ اکثر دُنیا کے معاشروں میں یہ غلط منہمی پائی جاتی ہے کہ مرد کا کام ہے عورت سے تسکین حاصل کرے۔عورت کا کام ہے تسکین دے اور اس کے بعد چھٹی اور مرد پر کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔اس باطل خیال کو زائل کرنے کی خاطر معاً بعد فرمایا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً = اللہ تعالیٰ نے تمہارے درمیان گہری محبت اور رحمت کا رشتہ قائم فرما دیا ہے۔اور یہ رشتہ دونوں طرف سے ہے۔بَيْنَكُمْ ہے اور بَيْنَكُم نے مضمون کو اور زیادہ وسیع فرما دیا۔بینَکُما نہیں کہا بلکہ بَيْنَكُمْ فرمایا۔یعنی وہ بچے جو میاں بیوی کے تعلقات کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں وہ بھی آپس میں محبت اور رحمت کے تعلقات سے زندگی بسر کریں اور سارے معاشرہ کے لئے یہ پیغام ہے کہ عائلی زندگی میں موڈت اور رحمت کو اختیار کر و۔۔۔حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن معاشرت کے متعلق جو کچھ فرمایا ہے اور جو کچھ مل کر کے دکھایا ہے وہ تو ایک لامتناہی سمندر ہے جس میں فیوض موجزن ہیں۔جس میں حکمتیں موجزن ہیں لیکن ان میں سے ایک بات میں اس سلسلہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ فرما یا کہ دیکھو اپنے ماں باپ کو گالیاں نہ دیا کرو۔بہت ہی گندی ، بہت ہی مکر وہ بات ہے کہ تم اپنے ماں باپ کو گالیاں دو۔صحابہ میں سے کسی نے تعجب سے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! اپنے ماں باپ کو کون گالیاں دیتا ہے۔آپ نے فرمایا جب تم اپنے رشتوں کے بعد ایک دوسرے کے ماں باپ کو گالیاں دیتے ہو تو اپنے ماں باپ کو گالیاں دے رہے ہوتے ہو۔۔۔۔اپنے معاشرے کو حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عائلی زندگی کے مطابق بنا ئیں تو گھر موڈت اور رحمت سے بھر جائے گا۔“ خطبہ جمعہ مورخہ 16 را پریل 1993ء)