لباس

by Other Authors

Page 59 of 124

لباس — Page 59

61 میاں بیوی کے حقوق و فرائض (2) پھر آپ نے فرمایا : دو بعض گھریلو جھگڑے ہیں جنہیں دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی ہے۔بعض مردا اپنی عورتوں پر ظلم کر رہے ہیں۔گندی زبان استعمال کرتے ہیں۔اپنی بیویوں پر بدظنی کرتے ہیں اور ان پر بے ہودہ اور ناپاک الزام لگاتے ہیں اور اس میں کوئی شرم و حیا محسوس نہیں کرتے اور کوئی خوف نہیں کھاتے کہ وہ اپنے معاشرہ کو کس طرح دُکھ پہنچارہے ہیں۔وہ اپنی بیویوں کے حقوق پر حقوق مارتے چلے جاتے ہیں۔پھر جب چاہتے ہیں ایک رڈی کپڑے کی طرح اُن کو اُٹھا کر باہر پھینک دیتے ہیں۔وہ بچے پالتی ہیں ، وہ سلائیاں کرتی ہیں اور طرح طرح کی مصیبتوں میں مبتلا ہوتی ہیں۔ایسے مردوں میں انسانیت کا کوئی شائبہ بھی نہیں ہوتا۔وہ یہ خیال نہیں کرتے کہ انہوں نے کس آرام سے اپنے بوجھ عورت پر ڈالے اور اس کو تسکین کا ذریعہ بنایا اور جب ذمہ داریاں پیدا ہو گئیں تو ساری ذمہ داریاں بھی اس پر ڈال دیں۔نو مہینے اس نے مصیبت سے اپنا خون دے کر ، اپنی ہڈیاں دے کر اپنا دماغ دے کر، اپنی ساری طاقتیں دے کر مرد کے بچہ کی پرورش کی ہے اور جب وہ وجود میں آجاتا ہے جب اس کی ذمہ داریاں بڑھنی شروع ہو جاتی ہیں تو ایک آرام طلب مرد، آرام کی راہوں پر چلنے والا ، بڑے آرام سے اس کو کہتا ہے بہت اچھا اب میرا تمہارا گزارہ مشکل ہے جاؤ بھاگ جاؤ گھر سے نکل جاؤ۔بہت بھاری تعداد میں معاشرہ اس دُکھ میں مبتلا ہے۔“ خطبہ جمعہ مورخہ 12 نومبر 1982ء بعنوان پاک معاشرہ کا قیام اور جماعت احمدیہ کا فرض) (3) حضور ایک اور خطبے میں عورتوں کے حقوق کے متعلق فرماتے ہیں : ”مردوں کو خصوصیت سے مخاطب کرتے ہوئے یہ فرمایا گیا ہے کہ تا تم اپنی بیوی سے تسکین