لباس

by Other Authors

Page 39 of 124

لباس — Page 39

41 اور نعمت کچھ حقیقت نہیں رکھتی۔حجتہ الوداع کے موقعہ پر مردوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا : وَاسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ خَيْرًا کہ عورتوں سے اچھا سلوک کرو۔اس موقعہ پر مزید فرمایا : میاں بیوی کے حقوق و فرائض عورتیں تمہارے پاس قیدی ہیں اپنے لئے کچھ نہیں کر سکتیں۔اس لئے تمہارا فرض ہے کہ ان کا خود خیال رکھو۔ان کی ضروریات و حاجات کو پورا کرو اور حسن معاشرت کا رویہ پیش نظر * ایک اور موقعہ پر فرمایا : (سیرت ابن ہشام جلد 3) أَكْمَلُ الْمُؤْمِنِيْنَ إِيْمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا وَخِيَارُكُمْ خِيَارُكُمْ لِنِسَائِهِمْ ( ترمذی کتاب النکاح باب حق المرأة على زوجها ) سب سے زیادہ کامل الایمان وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ با اخلاق ہو اور تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ حسن معاشرت میں سب سے زیادہ اچھا ہو۔گویا کہ اپنی بیوی سے حسن سلوک اور برتاؤ رکھنے والا خدا تعالیٰ کے نزدیک بھی اچھا ہوگا۔اور ایک روایت میں الطفُهُم بِأَهْلِہ کے الفاظ ہیں۔جس کے معنی یہ ہیں کہ کامل ایمان والا وہ شخص ہے جو اخلاق میں اچھا اور اپنے اہل وعیال پر مہربان ہو۔(ترمذی) * سب سے بہتر دینار ان دیناروں میں سے جو انسان خرچ کرتا ہے وہ دینا ر ہے جسے آدمی اپنے عیال پر خرچ کرے۔(مسلم)