لباس — Page 40
ایک دفعہ فرمایا : 42 میاں بیوی کے حقوق و فرائض مومن کو اپنی مومنہ بیوی سے نفرت اور بغض نہیں رکھنا چاہئے۔اگر اس کی ایک بات تجھے ناپسند ہے تو کچھ اچھی باتیں بھی ہونگی۔ہمیشہ اچھی باتوں پر نظر رکھو۔(مسلم) اس حدیث کی روشنی میں خاوند کو فیاضی ، در گذر ، ایثار اور مصالحت سے کام لینا چاہیئے کیونکہ وَالصُّلْحُ خَيْرٌ صلح ہی بہتر ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے : ان سے نیک سلوک کے ساتھ زندگی بسر کرو۔اور اگر تم انہیں نا پسند کرو تو عین ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو نا پسند کرو اور اللہ اس میں بہت بھلائی رکھ دے۔“ * مردوں کو یہ نصیحت بھی فرمائی : (سورة النساء آیت 20 ترجمه حضرت خلیفة اصبح الرابع ) وَلِزَوْجِكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَلِأَهْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا۔کہ تیری بیوی کا بھی تجھ پر حق ہے اور تیرے اہل کا بھی تجھ پر حق ہے۔* اس سلسلہ میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ جامع کلام بھی مدنظر رہنا چاہئے : جو چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا اور بڑوں سے عزت سے پیش نہیں آتا وہ ہم سے نہیں۔(ترمذی) أسوة رسول : اور ان تعلیمات کے آئینہ میں جب ہم آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتے ہیں تو انا خَيْرُكُمْ لا هلی کہتے نظر آتے ہیں۔یعنی میں تم میں سے اپنے اہل سے سلوک کرنے