لباس

by Other Authors

Page 38 of 124

لباس — Page 38

40 بیویوں سے حسن سلوک میاں بیوی کے حقوق و فرائض اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایک اور جگہ مردوں کو بیویوں سے حُسن معاشرت کی تلقین فرمائی ہے اور حکم دیا ہے کہ عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ یعنی عورتوں کے ساتھ نیک سلوک کی زندگی گزارو۔یہ بہت مختصر مگر جامع الفاظ ہیں۔ارشادات نبویه : اس مضمون کو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مختلف جگہوں پر بیان فرمایا ہے۔مثلاً درج ذیل زریں قول فرما کر دریا کو کوزے میں بند کر دیا۔خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ وَانَا خَيْرُكُمْ لِأَهْلِي تم میں سے بہتر وہ ہے جس کا اپنے اہل وعیال سے سلوک اچھا ہے۔اور میں تم میں سے اپنے اہل سے اچھا سلوک کرنے کے اعتبار سے بہتر ہوں۔(مشکوۃ باب عشرۃ النساء) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا صرف یہ مبارک ارشاد گھروں کی چاردیواری کو جنت بنا دینے کے لئے کافی ہے جس میں بیوی کے ساتھ اچھے سلوک کا معیار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حسن معاشرت رکھی ہے کیونکہ ہر کوئی شخص اپنے سلوک کو بزعم خود اچھا قرار دے سکتا ہے۔اور حقیقت یہ ہے کہ اگر اسوہ رسول پر چلتے ہوئے خاوند عورت کے لئے سکھ اور تسکین کا باعث ہو تو وہ دُنیا کی ہر دوسری تکلیف کو خوشی کے ساتھ برداشت کرنے کو تیار ہو جاتی ہے اور اُس کے دامن میں خاوند کی طرف سے دُکھ ہی دُکھ بھرے ہوئے ہیں تو اُس کے نزدیک دُنیا کی کوئی