لباس

by Other Authors

Page 37 of 124

لباس — Page 37

39 میاں بیوی کے حقوق و فرائض رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ کثرت سے پڑھا کرو۔اب تم پر ذمہ داری پڑنے والی ہے۔کیا تم نے کبھی مجھے اپنی والدہ سے لڑتے جھگڑتے دیکھا ہے؟ میں نے عرض کیا نہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ہماری شادی ہوئی تو میں نے ان سے کہہ دیا تھا کہ ہم ایک سے جذبات رکھتے ہیں۔ہر ایک کو غصہ بھی آسکتا ہے گھروں میں معمولی باتوں سے معاملہ بڑھ جاتا ہے۔اس لئے جب مجھے کسی بات پر غصہ آتا دیکھیں تو دوسرے کمرے میں چلی جایا کریں۔اور جب آپ کو غصہ میں دیکھوں گا تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں دوسرے کمرے میں چلا جایا کروں گا تا کہ بات بڑھنے نہ پائے۔دیکھنے میں آیا ہے کہ معمولی معاملہ طول پکڑ جاتا ہے۔بیوی خاوند کو جواب دینا شروع کرتی ہے اور باہمی تلخ کلامی بعض اوقات خلع اور طلاق پر منتج ہوتی ہے یا اس وجہ سے گھر یلو سکون اور امن تباہ ہو جاتا ہے۔آپ کی زوجہ آپ کے آرام کا ہر وقت خیال رکھتی تھیں۔آپ گھر میں ہوتے تو کبھی ادھر ادھر نہ جاتی تھیں۔نہ ان کے مطالعہ کے کمرے میں کسی بچے وغیرہ کو جانے دیتی تھیں۔“ تابنده ستاره از ستاره مظفر صفحه 96-97) تمہاری صبح حسین ہو رُخ سحر کی طرح تمہاری رات منور ہو شب قمر کی طرح کوئی بہشت کا پوچھے تو کہہ سکو ہنس کر کہ وہ خوب جگہ ہے ہمارے گھر کی طرح