لباس — Page 36
38 میاں بیوی کے حقوق و فرائض پس آج ہم جو حضرت مسیح موعود کے ماننے کا دعویٰ کرتے ہیں ، ہمارے اوپر یہ ذمہ واری، بہت بڑی ذمہ واری ڈالی گئی ہے کہ اپنے اندر انقلابی تبدیلیاں پیدا کریں۔اپنے گھروں کو بھی جنت نظیر بنا ئیں۔اپنے ماحول میں بھی ایسا تقویٰ پیدا کریں جو اللہ تعالیٰ ہم سے توقع رکھتا ہے اور ہم سے کوئی فعل سرزد نہ ہو جو اس خدائی بشارت کو ہم سے دُور کر دے۔پس ہم پر یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ دُعاؤں پر بہت زور دیں کیونکہ آج عالم اسلام کی حفاظت کی ذمہ واری سب سے بڑھ کر جماعت احمدیہ پر ہے۔(خطبہ جمعہ مورخہ 16 مئی 2003ء بمقام مسجد فضل لندن ) حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اس مضمون کو یوں بیان فرمایا ہے : گھر کی حقیقی سکینت اور حقیقی برکت صرف اسی صورت میں قائم ہوسکتی ہے کہ خاوند بیوی کے ساتھ بہترین سلوک کرنے والا ہو اور بیوی خاوند کے حقوق پوری پوری وفاداری کے ساتھ ادا کرے۔( چالیس جواہر پارے صفحہ 81) حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب حضرت مسیح موعود کے محبوب صحابہ میں سے تھے۔آپ ایک متبحر عالم دین، مفسر قرآن اور جماعت میں ایک مقام رکھتے ہیں۔یہاں ان کی خانگی زندگی کا نقشہ پیش کیا جاتا ہے : " آپ کی گھر یلو زندگی بہت پر سکون تھی آپ نے عمر بھر کبھی اپنی زوجہ سے سختی سے بات نہیں کی۔کبھی چڑ چڑے پن کا اظہار نہیں کیا۔کبھی ناراض نہیں ہوئے۔آپ کے صاحبزادے مبارک احمد سرور صاحب بیان کرتے ہیں کہ آپ نے میری شادی کے موقع پر نصیحت فرمائی کہ قرآنی دُعا :