لباس

by Other Authors

Page 93 of 124

لباس — Page 93

95 میاں بیوی کے حقوق و فرائض میاں بیوی کو آپس میں ادب سے پیش آنے کی تلقین ملتی ہے۔انہیں چاہئے کہ نرم اور پاک زبان کا استعمال کریں تا ما حول میں کشیدگی پیدا نہ ہو۔وو حضرت خلیفہ مسیح الرابع فرماتے ہیں : یہ بھی بظاہر چھوٹی سی بات ہے۔ابتدائی چیز ہے لیکن جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے ، وہ سارے جھگڑے جو جماعت کے اندر نجی طور پر پیدا ہوتے ہیں ، یا ایک دوسرے کے تعلقات میں پیدا ہوتے ہیں اُن میں جھوٹ کے بعد سب سے بڑا دخل اس بات کا ہے کہ بعض لوگوں کو نرم خوئی کے ساتھ کلام کرنا نہیں آتا۔اُن کی زبان میں درشتگی پائی جاتی ہے۔اُن کی باتوں اور طرز میں تکلیف دینے کا ایک رجحان پایا جاتا ہے۔جس سے بسا اوقات وہ باخبر ہی نہیں ہوتے۔جس طرح کانٹے دُکھ دیتے ہیں اور اُن کو پتہ نہیں کہ ہم کیا کر رہے ہیں اسی طرح ایسے اگر مرد ہوں تو اُن کی عورتیں بے چاری ہمیشہ ظلموں کا نشانہ بنی رہتی ہیں۔اور اگر ایسی عورتیں ہوں تو مردوں کی خطبہ جمعہ فرمودہ نومبر 1989ء) زندگی اجیرن ہو جاتی ہے۔“ دو عضو اپنے جو کوئی ڈر کر بچائے گا سیدھا خدا کے فضل سے جنت میں جائے گا ایک نیک بخت بی بی : متعین محترم مولانا محمد منور صاحب مرحوم نے اپنی نیک بخت بی بی کی یاد میں کچھ واقعات اکٹھے کئے ہیں۔لکھتے ہیں کہ والدہ مبارک احمد محبت اور وفا کا مجسمہ تھیں۔بیرونِ ملک خدمت پر منہ