لباس

by Other Authors

Page 99 of 124

لباس — Page 99

(101) میاں بیوی کے حقوق و فرائض چھوٹوں سے پیار و محبت سے کام لو۔اور خسر و ساس کو والدین کے برابر تصور کرتے ہوئے ان کی پوری عزت کرو۔اور ان کی حتی الوسع خدمت کرتے ہوئے ان کو آرام پہنچاؤ اور دعائیں لو۔خاوند کی پورے طور پر عزت واطاعت کرو۔اور اس کے بڑے اور چھوٹے بہن بھائیوں کو اپنے بھائی بہن تصور کرتے ہوئے بڑوں کی عزت اور چھوٹوں سے پیار کے اصول پر عمل کرو تمہیں اگر کوئی بات کہہ بھی لے تو نہایت خندہ پیشانی کے ساتھ برداشت کرو۔اور ہرگز تر کی بہ ترکی جواب دینے کی کوشش نہ کرو۔اگر تمہیں کسی وجہ سے دلی تکلیف پہنچے تو اسے ہم تک یا دوسرے غیر لوگوں تک پہنچانے کی کوشش مت کرو۔اور گھر کی سب باتوں کو صرف اور صرف اپنے تک ہی محمد و در کھو۔میرے نزدیک وہ عورت نہایت بڑی ہے جو کہ اپنے گھر کی خفیہ باتیں دوسروں تک پہنچاتی ہے۔( میرے محسن والدین از حنیف محمود صفحه 63-64) -4- عورت کا فرض ہے مرد کو خوش رکھنا۔افسوس کہ دنیا میں کس قدر کم عورتیں اس فرض کو ادا کرتی ہیں۔مردوں کا درجہ خدا نے عورتوں سے زیادہ کیا۔نہ صرف حکم دینے سے بلکہ مردوں کے جسم میں زیادہ قوت اور ان کی عقلوں میں روشنی دی ہے۔دنیا کا بندوبست مردوں کی ذات سے ہوتا ہے۔مرد کمانے والے اور عورتیں ان کی کمائی کو مناسب موقع پر خرچ کرنے والیاں اور اس کی نگہبان ہیں۔“ (مراۃ العروس صفحہ 58) 5- فقہ احمدیہ میں لکھا ہے : وو اس کے مقابل پر بیوی پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خاوند کے ازدواجی حقوق ادا کرے۔اس پر یہ فرض بھی عائد ہوتا ہے کہ وہ خاوند کی وفادار اور معروف طریق پر اس کی اطاعت گزار ہو۔“ ( فقه احمد یه مشتمل بر احکام شخصیه صفحه 53)