لباس

by Other Authors

Page 100 of 124

لباس — Page 100

(102) میاں بیوی کے حقوق و فرائض 6- خاوند کے حقوق اور اُس کی اطاعت اور اُس سے وفا کے سلسلہ میں تمام تعلیم کا خلاصہ ان الفاظ میں بیان کیا جا سکتا ہے : بیوی کو اپنے خاوند کے مندرجہ ذیل حقوق کی ادائیگی کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہئے : خاوند کے آرام و احترام اور جذبات کا خیال رکھے۔-1 -2 -3 -4 -5 -6 خاوند کی عزت کی حفاظت کرے۔خاوند کے مال کی حفاظت کرے۔خاوند کی اولاد کی تربیت اور نگہداشت کرے۔خاوند کے رشتہ داروں سے ایسا سلوک کرے کہ گویا اپنے رشتہ دار ہیں۔خاوند کے سوا کسی پر اپنی زینت ظاہر نہ کرے۔7- خاوند کے کھانے پینے اور وغیرہ کا خیال رکھے۔-8 -9 خاوند کی صحت کا خیال رکھے۔خاوند اگر کسی گھر یلو یا باہر کے معاملہ میں مشورہ کرے تو خالص نیک نیتی سے مشورہ دے۔10- خاوند سے ایسے تقاضے نہ کرے جو اس کی طاقت اور استطاعت سے زیادہ ہوں۔11 - ہر دکھ سکھ کی گھڑی میں خاوند کا ساتھ دے اور دلجمعی کا باعث ہو۔12- ہر کام میں خاوند کے وقار کو ملحوظ رکھے۔-13 صلح و آشتی کا رویہ ہر حالت میں قائم رکھے۔اسلامی معاشرہ میں میاں بیوی کے حقوق و فرائض صفحہ (30)