لباس

by Other Authors

Page 43 of 124

لباس — Page 43

45 میاں بیوی کے حقوق و فرائض آپ نے رات کو تین حصوں میں تقسیم کر رکھا تھا۔ایک حصہ اپنی ازواج اور اہل خانہ کے لئے وقف تھا۔آج مغربی دنیا میں عورت کی حفاظت اور اس سے حسن معاشرت کا بڑا پر چار کیا جاتا ہے اور ان کی زبان پر ایسے محاورے رائج پاگئے ہیں جو عورتوں کے حقوق کے بارہ میں ہیں جیسے Glass with care Ladies first اگر اسلام کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو یہ الفاظ تو ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے 1400 سال پہلے عورت کے حق میں استعمال فرمائے تھے۔جب ایک دفعہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنی زوجہ مطہرہ حضرت صفیہ کے ساتھ اونٹ پر سوار تھے کہ اونٹ کا پاؤں پھسلا اور آپ دونوں گر پڑے۔حضرت ابوطلحہ فوراً آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھے آپ نے فرمایا : عَلَيْكَ بِالْمَرْأَةِ - اَلْمَرْأَةُ الْمَرْأَةُ کہ پہلے عورت کا خیال کرو یعنی Ladies first ایک دفعہ کچھ ازواج مطہرات آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں ہمراہ تھیں۔ایک حبشی غلام انجخش نامی خری پڑھنے لگا۔جس کی وجہ سے اونٹ تیز چلنے لگے اور خطرہ پیدا ہوا کہ کہیں ازواج مطہرات میں سے جو اونٹوں پر سوار تھیں گر نہ جائیں۔آپ نے فرمایا : رُوَيْدَكَ سَوْقًا بِالْقَوَارِيرِ (مسلم کتاب الفضائل ) دیکھنا یہ شیشے اور آبگینے ہیں کہیں ٹوٹ نہ جائیں یعنی Glass with care