لباس — Page 83
85 میاں بیوی کے حقوق و فرائض پوری اپنے خاوند کی فرمانبرداری نہ کرے اور دلی محبت سے اس کی تعظیم بجانہ لائے اور۔۔۔۔اس کے پیچھے اس کی خیر خواہ نہ ہو اور پیغمبر خدا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ عورتوں پر لازم ہے کہ اپنے مردوں کی تابعدار ہیں ورنہ ان کا کوئی عمل منظور نہیں۔۔۔۔اگر کوئی عورت اپنے خاوند کے حق میں کچھ بدزبانی کرتی یا اہانت کی نظر سے اس کو دیکھتی ہے اور حکم ربانی سن کر پھر بھی باز نہیں آتی تو وہ لعنتی ہے۔خدا اور اس کا رسول اُس سے ناراض ہیں۔عورتوں کو چاہئے کہ خاوندوں کا مال نہ چرائیں جو عورتیں نامحرم مردوں سے پردہ نہیں کرتیں شیطان اُن کے ساتھ ساتھ ہے۔عورتوں پر لازم ہے کہ بد وضع عورتوں کو اپنے گھروں میں نہ آنے دیں اور ان کو اپنی خدمت میں نہ رکھیں کیونکہ یہ سخت گناہ کی بات ہے کہ بدکار عورت نیک عورت کی ہم صحبت ہو۔“ ( تبلیغ رسالت جلد 1 صفحہ 48، ملفوظات جلد 5 صفحہ 47-48) -3 عبادت کا ٹکڑا : عورتوں کے لئے ایک ٹکڑا عبادت کا خاوندوں کا حق ادا کرنا ہے اور ایک ٹکڑا عبادت کا خدا کا شکر بجالانا ہے۔خدا کا شکر کرنا اور خدا کی تعریف کرنی یہ بھی عبادت ہے۔دوسرا ٹکڑ ا عبادت کا نماز کوادا کرنا ہے۔“ ( ملفوظات جلد 3 صفحہ 369) -4- خاوند کی اطاعت ہر بلا سے محفوظ رکھے گی : عورتوں کے لئے خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اگر وہ اپنے خاوندوں کی اطاعت کریں گی تو خدا ان کو ہر ایک بلا سے بچاوے گا۔اور ان کی اولا دعمر والی ہوگی اور نیک بخت ہوگی۔“ ( تفسیر حضرت مسیح موعود سورۃ النساء جلد دوئم صفحہ 237)