لباس — Page 82
84 میاں بیوی کے حقوق و فرائض کا نقص نہ نکالتے تھے بلکہ بڑی نرمی سے بہت اچھے طریقے سے بات سمجھاتے تھے۔“ سیرت و سوانح حضرت سیدہ نواب مبار که بیگم صاحبہ مرتبہ پروفیسرسیده نیم سعید صفحه 126) ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام : حضرت مسیح موعود نے متعدد بار عورتوں کو اپنے خاوندوں کی فرمانبرداری اختیار کرنے کی تلقین فرمائی ہے۔1- خاوند کی فرمانبرداری : د عورت پر اپنے خاوند کی فرمانبرداری فرض ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر عورت کو اس کا خاوند کہے کہ یہ ڈھیر انٹیوں کا اُٹھا کر وہاں رکھ دے اور جب وہ عورت اس بڑے اینٹوں کے انبار کو دوسری جگہ رکھ دے تو پھر اس کا خاوند اس کو کہے کہ پھر اس کو اصل جگہ رکھ دے تو اس عورت کو چاہئے کہ چوں چرا نہ کرے بلکہ اپنے خاوند کی فرمانبرداری کرے۔‘ ( ملفوظات جلد 5 صفحہ 30) -2 عورتوں پر مردوں کی تابعداری لازمی ہے : یہ بھی عورت میں خراب عادت ہے کہ وہ بات بات میں مردوں کی نافرمانی کرتی ہے اور ان کی اجازت کے بغیر ان کا مال خرچ کر دیتی ہیں اور ناراض ہونے کی حالت میں بہت کچھ بُرا بھلا ان کے حق میں کہہ دیتی ہیں۔ایسی عورتیں اللہ اور رسول کے نزدیک لعنتی ہیں۔ان کا نماز ، روزہ اور کوئی عمل منظور نہیں۔اللہ تعالیٰ صاف فرماتا ہے کہ کوئی عورت نیک نہیں ہو سکتی جب تک پوری