لباس

by Other Authors

Page 34 of 124

لباس — Page 34

36 میاں بیوی کے حقوق و فرائض نفسیاتی الجھنیں پیدا ہو جاتی ہیں۔ایسے بچے باغیانہ ذہن لے کر اُٹھتے ہیں اور اکثر جماعت سے تعلق توڑنے والے بچے ایسی ماؤں کے بچے ہوتے ہیں۔پھر ایسی مائیں بھی میں نے دیکھی ہیں کہ باپ اگر مخلص ہو اور چندے دیتا ہو اور ماؤں کے اندر خدمت دین کی لگن نہ ہو تو وہ اپنے بچوں کے کان بھرتی ہیں۔“ (خطاب بر موقع جلسہ سالانہ لجنہ اماءاللہ کینیڈ امورخہ 6 جولائی 1991ء) حضرت خدیجہ کی طرف سے خراج تحسین : حضرت خلیفتہ امسح الرابع فرماتے ہیں : " حضرت مسیح موعود نے جو یہ فرمایا ' ہمیں تو کمال بے شرمی معلوم ہوتی ہے کہ مرد ہوکر عورت سے جنگ کریں۔کتنے احمدی ہیں جو اس پہلو سے باحیا شمار کئے جاسکیں اور کتنے احمدی ہیں جو اس پہلو سے بے شرم شمار کئے جاسکتے ہیں۔اس کی تفصیل جانچنے کا تو میرے پاس کوئی ذریعہ نہیں ہے۔نہ خطبوں میں ایسی تفصیلیں بیان کرنے کا موقعہ ملتا ہے لیکن ہر آدمی اپنے آپ کو اس کسوٹی پر پرکھ سکتا ہے اور آسانی سے معلوم ہو سکتا ہے کہ خدا کے نزدیک وہ بے شرموں اور بے حیاؤں میں شمار ہوگا یا با حیاء لوگوں میں شمار ہوگا۔عورتوں پر بعض لوگ اتنی جلدی کرتے ہیں، بد تمیزی کرنے اور ہاتھ اٹھانے میں کہ حیرت ہوتی ہے اور بعض دفعہ تو مسلسل اس بچاری کو لونڈی بنا کر یہ سمجھایا جاتا ہے تم اس لئے نیچے ہو اور تمہیں بنایا اس خاطر گیا ہے کہ تم میری نوکری کرو اور میں تمہارے ساتھ ذلت کا سلوک کروں۔اگر تم چاہتے ہو کہ عورتیں تم سے حسن سلوک کریں تو تم اُن سے حسن سلوک کرو۔اگر عورتوں کو یہ یقین ہو جائے کہ ہمارا مردسچا ہے اور صاحب خلوص ہے اور پاک دل رکھتا ہے اور ہماری طرف سے سوائے ہمارے وجود کے اس کو کوئی حرص نہیں