لباس

by Other Authors

Page 33 of 124

لباس — Page 33

عورتوں کی فضیلت : 35 حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ فرماتے ہیں :۔میاں بیوی کے حقوق و فرائض و لیکن حقیقت یہ ہے کہ آپ کو خدا تعالیٰ نے زیادہ عظمت کے مقام بخشے ہیں اور کئی پہلوؤں سے آپ کو مردوں پر فضیلت ہے۔سب سے بڑی فضیلت یہ ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہاری جنت تمہاری ماؤں کے قدموں میں ہے، کہیں نہیں فرمایا کہ باپوں کے قدموں میں ہے۔یعنی ساری آئندہ نسلوں کی عورتوں کی بھی اور مردوں کی بھی جنت ان کی ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے۔اتنا بڑا مرتبہ اور مقام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کو دے دیا ہے کہ جس کے بعد دنیا کا کوئی جاہل انسان اسلام پر یہ حملہ نہیں کر سکتا کہ اس میں عورت کا کوئی مقام نہیں ہے۔وہ مقام حاصل کرنے کے لئے جو ذرائع ہیں وہ میسر آنے چاہئیں۔اگر خاوند بیوی سے ہر وقت بدتمیزی سے بات کرتا ہے ، اس کی عزت کا خیال نہیں ، اس کے ماں باپ کی عزت کا خیال نہیں، بات بات پر طعنے دینے لگ جاتا ہے، گھٹیا با تیں کرتا ہے، اس سے مطالبہ ہے کہ یہ بھی کرو وہ بھی کرو اور اس کے باوجود خوش نہیں ہوتا، تو ایسا خاوند بسا اوقات خود اپنی بیوی کے پاؤں کے نیچے جہنم پیدا کر رہا ہوتا ہے۔۔۔اگر بیوی کی یہ عادت ہو کہ خاوند کے جانے کے بعد اپنے بچوں سے خاوند کے دُکھڑے روئے اور یہ کہے کہ تمہارے ابا نے مجھ پر یہ ظلم کئے اور یہ ظلم کئے اور یہ حال ہو گیا ہے، میں تو دن رات بجتی رہتی ہوں، مرتی رہتی ہوں، اور دیکھو وہ میرا خیال نہیں کرتا ، وہ اپنے اوپر بچوں کو رحم دلاتی ہے۔نتیجہ ایسے بچوں میں مرد کے خلاف بغاوت پیدا ہو جاتی ہے۔باپ کے رشتے کے خلاف بغاوت پیدا ہو جاتی ہے اور