لباس

by Other Authors

Page 10 of 124

لباس — Page 10

12 میاں بیوی کے حقوق و فرائض ترجمہ : مرد عورتوں پر نگران ہیں اس فضیلت کی وجہ سے جو اللہ نے ان میں سے بعض کو بعض پر بخشی ہے۔اور اس وجہ سے بھی کہ وہ اپنے اموال ( ان پر ) خرچ کرتے ہیں۔پس نیک عورتیں فرمانبردار اور غیب میں بھی ان چیزوں کی حفاظت کرنے والی ہوتی ہیں جن کی اللہ نے تاکید کی ہے۔(2) لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً (الروم : 22) ترجمہ : تاکہ تم اُن کی طرف تسکین ( حاصل کرنے ) کے لئے جاؤ اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور رحمت پیدا کر دی۔(3) وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ ( النور : 32) ترجمہ : اور اپنی زینتیں ظاہر نہ کیا کروگر اپنے خاوندوں کے لئے (4) لين شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَلَبِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ (ابراہیم : 8) ترجمہ : اگرتم شکر ادا کرو گے تو میں ضرور تمہیں بڑھاؤں گا اور اگرتم ناشکری کروگے تو یقینا میرا عذاب بہت سخت ہے۔