کتابِ تعلیم — Page 46
54 پتھر میں سے دودھ نکل آئے گا۔اور بچہ سیر ہو جائے گا۔ہرگز نہیں اسی طرح پر جبتک انسان خدا تعالیٰ کے آستانہ پر نہیں گرتا۔اس کی روح ہمہ عیستی ہو کر رہ یوسیت سے تعلق پیدا نہیں کر سکتی اور نہیں کرتی۔جب تک کرده عدم یا مشابه با لعدم نہ ہو کیونکہ ربوبیت اسی کو چاہتی ہے اس وقت تک وہ روحانی دودھ سے پرورش نہیں پا سکتا۔کہو میں کھانے پینے کی تمام لذتیں شامل ہیں۔ان کا انجام دیکھو کہ بجز کثافت کے اور کیا ہے۔زینت، سواری، عمدہ مکانات یا حکومت در خاندان پرخیر کرنا یہ باتیں ایسی ہیں کہ بالاخر اسی ایک قسم کی حقارت پیدا ہو جانی ہے جو رنج دیتی اور طبیعت کو افسردہ اور بے چین کر دیتی ہے۔لوب میں عورتوں کی محبت بھی شامل ہے۔انسان عورت کے پاس جاتا ہے مگر تھوڑی دیر کے بعد وہ محبت اور لذت کثافت سے بدل جاتی ہے۔لیکن اگر یہ سب کچھ محض اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایک حقیقی عشق ہونے کے بعد ہو۔تو پھر راحت پر راحت اور لذت پر لذت ملتی ہے۔یہاں تک کہ معرفت حقہ کے دروازہ سے کھل جاتے ہیں۔اور وہ ایک ابدی اور غیر فانی راحت میں داخل ہو جاتا ہے۔جہاں پاکیزگی اور طہارت کے سوا کچھ نہیں۔" وہ خدا میں لذت ہے اس کو حاصل کرنے کی کوشش کر داد را سے ہی پاؤ کہ حقیقی لذت وہی ہے یہ ملفوظات جلد اول ص )