کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 47 of 162

کتابِ تعلیم — Page 47

۱۴ خدائے عز وجل کی خوبی اور سین جمال کی معرفت کی محبت پیدا کرتی ہے- و انسان خدا تعالیٰ تک پہنچنے کے لئے دو چیزوں کا محتاج ہے۔اول بدی سے پر ہیز کرنا۔دوئم نیخی کے اعمال کو حاصل کرنا اور محض بدی کو چھوڑ نا کوئی ہنر نہیں ہے۔پس اصل بات یہ ہے کہ جب سے انسان پیدا ہوا ہے یہ دونوں قومیں اس کی فطرت کے اندر موجود ہیں۔ایک طرف تو جذبات نفسانی اس کو گناہ کی طرف مائل کرتے ہیں دوسری طرف محبت الہی کی آگ جو اس کی فطرت کے اندر مخفی ہے وہ اس گناہ کے خس و خاشاک کو اس طرح پر جلا دیتی ہے جیسا کہ ظاہری آگ ، ظاہری خس و خاشاک کو جلاتی ہے۔مگر اس روحانی آگ کا افروختہ ہونا جو گناہوں کو جلاتی ہے معرفت الہی پر موقوف ہے کیونکہ ہر ایک چیز کی محبت اور عشق اس کی معرفت سے وابستہ ہے۔جس چیز کے حسن اور خوبی کا تمہیں علم نہیں تم اس پر عاشق نہیں ہوسکتے۔پس خدائے عز و جل کی خوبی اور حسن و جمال کی معرفت اس کی محبت پیدا کرتی ہے اور محبت کی آگ سے گناہ جلتے ہیں۔مگر سنت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ وہ معرفت عام لوگوں کو نبیوں کی معرفت ملتی ہے۔اور ان کی روشنی سے وہ روشنی حاصل کرتے ہیں اور جو کچھ ان کو دیا گیا۔وہ ان کی پیروی سے سب کچھ پالیتے ہیں۔د روحانی خزائن جلد ۲۲ ص ۶۲ )