کتابِ تعلیم — Page 44
الدلم اپنی طرف سے اس سفر میں ساتھ ساتھ اس کو تستی دیتی رہے اور اس کی دند ہی کرتی رہے۔اور اس کی کمر ہمت باندھتی رہے اور اس کے شوق کو زیادہ کر سے سو اس کی سنت اس راہ کے مسافروں کے ساتھ اس طرح پر واقع ہے کہ وہ وقتا فوقتا اپنے کلام اور الہام سے اُن کو تسلی دیتا اور اُن پر ظاہر کرتا ہے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔تب وہ قوت پا کر بڑے زور سے اس سفر کو طے کرتے ہیں۔چنانچہ اس بارے میں وہ فرماتا ہے:۔لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ - (یونس : ۶۳) اسی طرح اور بھی کئی وسائل ہیں جو قرآن شریف نے بیان فرمائے ہیں مگر افسوس ہم اندیشہ طول کی وجہ سے اُن کو بیان نہیں کر سکتے۔دروحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۴۱۵ تا ۴۲۲ IP خدا تعالی کی ہستی پر یقین نافرمانی سے بچاتا ہے فرمایا کہ۔آج کل خدا نمائی کی بڑی ضرورت ہے۔دراصل اگر دیکھا جاو سے تو خدا تعالیٰ کی ہستی سے انکار ہو رہا ہے۔بہت لوگوں کو یہ خیال ہے کہ کیا ہم خدا تعالیٰ کی بستی کے قائل نہیں ہیں وہ اپنے زعم میں تو سمجھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کو وہ مانتے ہیں لیکن ذرا غور سے ایک قدم رکھیں تو ان کو معلوم ہو کہ وہ در حقیقت قاتل نہیں نہیں۔کیوں کہ اور اشیاء کے وجود کے قائل ہونے سے جو حرکات اور افعال ان سے صادر ہوتے ہیں وہ خدا کے وجود کے قائل ہوتے سے کیوں صادر نہیں ہوتے مثلاً جبکہ وہ ستم الفار سے واقف ہے کہ اس کے کھانے سے آدمی مرجاتا ہے تو وہ