کتابِ تعلیم — Page 102
١٠٢ یہی معنے ہیں کہ یہ امانت خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کر کے اس طور سے یہ قربانی ادا کر دے۔اور دوسرے یہ کہ جو خدا تعالیٰ کے ساتھ ایمان کے وقت اس کا عہد تھا اور جو عہد اور امانتیں مخلوق کی اس کی گردن پر ہیں ان سب کو ایسے طور سے تقویٰ کی رعایت سے بجالا دے کر دہ بھی ایک سیچی قربانی ہو جا دے۔کیونکہ دقائق تقوی کو انتہا تک پہنچانا یہ بھی ایک قسم کی موت ہے۔اور لفظ افلم کا جو اس آیت سے بھی تعلق رکھتا ہے اس کے اس جگہ یہ معنے ہیں کہ جب اس درجہ کا مومن خدا تعالیٰ کی راہ میں بذل نفس کرتا ہے اور تمام دقائق تقومی بجا لاتا ہے تب حضرت احدیت سے انوار الہیہ اس کے وجود پر محیط ہو کر روحانی خوبصورتی اس کو بخشتے ہیں۔جیسے کہ گوشت ہڈیوں پر چڑھ کر اُن کو خوبصورت بنا دیتا ہے۔اور جیسا کہ ہم لکھ چکے ہیں۔ان دونوں حالتوں کا نام خدا تعالیٰ نے لباس ہی رکھا ہے۔تقویٰ کا نام بھی لباس ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔لباسُ التَّقوای اور جو گوشت ہڈیوں پر چڑھتا ہے وہ بھی لباس ہے جیسا کہ اللہ تعالٰی فرماتا ہے۔فَكَسَوْنَا الْعِظَامَ لَحْمًا کیونکہ کسوت جب سے سونا کا لفظ نکلا ہے لباس کو ہی کہتے ہیں۔دروحانی خزائن جلد ۲۱ ۳۳۵ ۲۳۰۰ نیا ایڈیشن)