کتابِ تعلیم — Page 126
٢٨ انسان کا دل خدا کی محبت کا پانی چوس کر زہریلے مواد کے نکالنے پر قوت پاتا ہے ؟ دعا بھی تو بہ ہے کیونکہ اس بھی ہم خدا کا قرب ڈھونڈتے ہیں۔اسی لئے خدا نے انسان کی جان کو پیدا کر کے اس کا نام روح دکھا کیونکہ اس کی حقیقی راحت اور آرام خُدا کے اقرار اور اس کی محبت اور اس کی اطاعت میں ہے اور اس کا نام نفس رکھا۔کیونکہ وہ خدا سے اتحاد پیدا کر نے والا ہے۔خدا سے دل لگا نا ایسا ہوتا ہے جیسا کہ باغ میں وہ درخت ہوتا ہے جو باغ کی زمین سے خوب پیوستہ ہوتا ہے یہی انسان کا جنت ہے اور جس طرح درخت زمین کے پانی کو چوستا اور اپنے اندر کھینچتا اور اس سے اپنے زہر یلے بخارات باہر نکالتا ہے۔اسی طرح انسان کے دل کی حالت ہوتی ہے کہ وہ خدا کی محبت کا پانی چوس کو زہریلے مواد کے نکالنے پر قوت پاتا ہے۔د روحانی خزائن جلد ۱۲ ص ۳۲) (۲۹) خدا تعالیٰ اپنے احباء کو دوزخ میں نہیں ڈالتا " جب انسان خدا کی طرف بکلی آجاتا ہے اور نفس کی طرف کو بجلی چھوڑ دیتا ہے۔تو خدا تعالیٰ اس کا دوست ہو جاتا ہے۔تو کیا وہ پھر دوست کو