کتابِ تعلیم — Page 127
۱۲۷ دوزخ میں ڈال دے گا۔نحن اولیاء اللہ سے ظاہر ہے کہ احیاء کو دوزخ میں نہیں ڈالتے ؟ ر تفسیر سوره مائده از حضرت مسیح موعود من نفس کے متعلق حضرت اقدس کا ایک مکتوب ایک دفعہ منشی رستم علی صاحب سلیہ تعالیٰ نے چند اشعار لکھ کر حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں ارسال کئے تو حضور نے وصولی کی اطلاع دینے کے ساتھ نفس کو چھوڑنے کا نکتہ بیان کرتے ہوئے فرمایا :- محبتی مشفقی اخویم ! السلام علیکم و رحمتہ اللهو به کا تها عنایت نامہ پہنچا۔آپ کے اشعار نہایت پاکیزہ اور عمدہ اول سے نکلے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔با ایں ہمہ مستانت ایسی ہے کہ گویا ایک اہل زبان شاعر کی۔یہ امر خداداد ہے۔خدا تعالیٰ آپ کو اپنی محبت بخشے۔دنیا فانی اور محبت دنیا ہمہ فانی۔جس طرح آسمان پرستارہ نظر آتے ہیں کہ ان کے نیچے کوئی ستون نہیں خداتعالی کے حکم سے ٹھر سے ہوئے ہیں اور حکم کی پابندی سے بے ستون کھڑے ہیں گرتے نہیں۔اسی طرح مومن بھی حکم کا پابند ہے۔خدا تعالیٰ کی فرمانبرداری میں کھڑا رہتا ہے گرتا نہیں مومن کا دنیا اور نفس کو چھوڑنا ایک خارق عادت امر ہے۔وہ تبدیلی جو