کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 125 of 162

کتابِ تعلیم — Page 125

۱۲۵ ۲۷ نفس اور دنیا کی محبت سے خالی دل کو خدا تعالے تجلیات حسن و جمال کے ساتھ اپنی محبت سے پر کر دیتا ہے خُدا نے انسان کی ایسی فطرت رکھی ہے۔کر وہ ایک ایسے ظرف کی طرح ہے جو کسی قسم کی محبت سے خالی نہیں رہ سکتا اور خلا عینی خالی رہنا اس میں محال ہے۔پس جب کوئی ایسا دل ہو جاتا ہے کہ نفس کی محبت اور اس کی آرزوؤں اور دنیا کی محبت اور اس کی تمناؤں سے بالکل خالی ہو جاتا ہے۔اور سفلی محبتوں کی آلائیشوں سے پاک ہو جاتا ہے تو ایسے دل کو جو غیر کی محبت سے خالی ہو چکا ہے۔خدا تعالیٰ تجلیات حسن و جمال کے ساتھ اپنی محبت سے پر کر دیتا ہے، سب دنیا اسکی دشمنی کرتی ہے کیونکہ دنیا شیطان کے سایہ کے نیچے جلتی ہے۔اس لئے وہ راستیان سے پیار نہیں کر سکتی مگر خُدا اس کو ایک بچہ کی طرح اپنے کنارہ عاطفت میں لے لیتا ہے اور اس کے لئے ایسی ایسی طاقت الوہیت کے کام دکھلاتا ہے۔جس سے ہر ایک دیکھنے والے کی آنکھ کو چہرہ خدا کا نظر آ جاتا ہے۔پس اس کا وجود خدا نما ہوتا ہے جس سے پتہ لگتا ہے کہ خدا موجود ہے کیا دروحانی خزائن جلد ۲۲ ص۵۶ )