کتابِ تعلیم — Page 87
۸۷ اور قطعی علم ضرورتا اور فطرتاً انسان کو ایک امر کے واسطے مجبور کر دیتا ہے۔خدا تعالیٰ کی نسبت ظن کفایت نہیں کر سکتا یشبہ مفید نہیں ہو سکتا۔اثر صرف یقین ہی میں رکھا گیا ہے۔خدا تعالیٰ کی صفات کا یقینی علم ایک ہیبت ناک پھلی سے بھی زیادہ اثر رکھتا ہے اسی کے اثر سے تو یہ لوگ سر ڈال دیتے اور گردن جھکا دیتے ہیں پس یاد رکھو کہ جس قدر کسی کا یقین بڑھا ہوا ہوگا۔اسی قدر وہ گناہ سے اجتناب کرتا ہوگا کہ ۵۱ ( ملفوظات جلد پنجم ص۵۹ ) عملی طور پر اس حد تک پہنچنا چاہیئے تائید و نصر نے الہی شامل حال ہونے لگے اسلام صرف اتنی بات کا ہی نام نہیں ہے کہ انسان زبانی طور پر درود وظائف اور ذکر اذکار کرتا ہ ہے۔بلکہ عملی طور پر اپنے آپ کو اس حد تک پہنچانا چاہیئے۔کہ خدا تعالی کی طرف سے تائید اور نصرت شامل حال ہونے لگے اور انعام و اکرام وارد ہوں۔جس قدر انبیاء اولیاء گزرے ہیں ان کی عملی حالتیں نہایت پاک صاف تھیں۔اور ان کی راست بازی اور دیانت داری اعلیٰ پایہ کی تھی۔اور یہی نہیں کہ جیسے یہ لوگ احکام الہی بجالاتے ہیں اور روزے رکھتے ہیں۔