کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 86 of 162

کتابِ تعلیم — Page 86

^4 سے کچھ دیر ہو جانے سے وہ نابینا اُٹھ کر چلا گیا۔یہ ایک معمولی بات تھی۔اللہ تعالے نے اس کے متعلق سورۃ نازل فرما دی اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس کے گھر میں گئے اور اسے ساتھ لا کر اپنی چادر مبارک بچھا کر بٹھایا۔اصل بات یہ ہے کہ جن لوگوں کے دلوں میں عظمت الہی ہوتی ہے ان کو لانہ گا خاکسار ا در متواضع بننا ہی پڑتا ہے۔کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کی بے نیازی سے ہمیشہ ترساں دلرزاں رہتے ہیں۔آنانکه عارف تراند ترسان تر کیونکہ جس طرح اللہ تعالٰی نکتہ نوازہ ہے۔اسی طرح نکتہ گیر بھی ہے۔اگر کسی حرکت سے ناراض ہو جاوے۔تو دم بھر میں سب کا رخانہ ختم ہے پس چاہیے کہ ان باتوں پر غور کر دادر ان کو یاد رکھو اور عمل کرد " ملفوظات جلد پنجم صلات) اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی سخت سزا ہے انسان کو جس قدر خدا تعالی کے اقتدار در سطوت کا علم ہو گا۔اور جس قدر یقین ہوگا کہ اس کی نافرمانی کرنے کی سخت سزا ہے اسی قدر گناہ اور نا فرمانی اور حکم عدولی سے اجتناب کرے گا۔دیکھو بعض لوگ موت سے پہلے ہی مردہ ہے ہیں۔یہ اخیار ، ابدال اور اقطاب کیا ہوتے ہیں ؟ اور ان میں کیا چیز نہائد آجاتی ہے ؟ وہ یہی یقین ہوتا ہے یقینی