کتاب محفوظ

by Other Authors

Page 9 of 46

کتاب محفوظ — Page 9

تھے اور ان میں خالصہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خطاب فرمایا گیا۔چنانچہ وہ لکھتے ہیں۔اگر الہام میں اس آیت کا القاء ہو جس میں خاص آنحضرت کو خطاب ہو تو صاحب الہام اپنے حق میں خیال کر کے اس مضمون کو اپنے حال کے مطابق کرے گا اور نصیحت پکڑے گا۔اگر کوئی شخص ایک آیت کو جو پروردگار نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں نازل فرمائی ہے اسے اپنے پر وارد کرے اور اس کے امر دینی اور تائید و ترغیب کو بطور اعتبار اپنے لئے سمجھے تو بے شک وہ شخص صاحب بصیرت اور مستحق تحسین ہوگا۔اگر کسی پر ان آیات کا القاء ہو جن میں خاص آنحضرت کو خطاب ہے مثلاً الم نشرح لك صدرک۔کیا نہیں کھولا ہم نے لک واسطے ترے سینہ ترا ونسوف یعطیک ربک فترضی، فسيكفيكهم الله - قاصب كما صبر اولو العزم من الرسل - واصبر نفسك مع الذين يدعون ربهم بالغداوة و العشى يريدون وجهه فصل لربک وانحر - ولا تطع من اغفلنا قليه عن ذكرنا واتبع هواه و وجدک ضالا فھدی تو بطریق اعتبار یہ مطلب نکالا جائے گا کہ انشراح صدر اور رضا اور انعام ہدایت جس لائق یہ ہے علی حسب المزملہ اس شخص کو نصیب ہوگا اور اس امرونی وغیرہ میں اس کو آنحضرت کے حال میں شریک سمجھا جائے گا۔" اثبات الالهام والبيعته صفحه ۴۳-۱۳۲) قارئین کرام ! اس کے بعد نمونته چند آیات قرآنیہ ملاحظہ فرمائیں جن میں خالصہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خطاب ہے لیکن وہ آپ کے امتیوں پر بھی الہام کی گئیں۔: حضرت مولوی عبداللہ غزنوی صاحب کی سوانح میں درج الہامات سے چند مثالیں : نیسرک الیسری بار ہا الهام ہوئی (صفحہ ۵) ولئن اتبعت اهوائهم بعد الذى جانك من العلم ما لك من الله من ولى ولا واق (صفحه ۱۵) واصبر نفسك مع الذين يدعون ربهم بالغداة والعشي يريدون وجهه فاذا قرانه