کتاب محفوظ

by Other Authors

Page 10 of 46

کتاب محفوظ — Page 10

نا تبع قرانه ثم علینا بیانه (صفحه ۳۵) لا تمدن عينيك الى ما متعنا بد ازواجا منهم زيرة الحيواة الدنيا ولا تطع من الغفلنا قلبه عن ذكرنا واتبع هواه و ک این امره قرطا۔(صفحہ ۳۶) ولسوف یعطیک ریک فترضی (صفحہ ۳۷) الم نشرح لک صدرک (صفحہ ۳۷) - سوانح مولوی عبداللہ غزنوی مولفه مولوی عبد الجبار غزنوی و مولوی غلام رسول) -۲ حضرت خواجہ میر درد مرحوم نے اپنی کتاب " علم الکتاب" میں اپنے الہامات درج فرمائے ہیں۔ان میں دو درجن سے زائد الہامات آیات قرآنیہ پر "مشتمل ان میں سے ایک الہام یہ بھی ہے وانذر عشیرتک الاقربین" (علم الكتاب صفحه (۶۴ -۳- حضرت شیخ نظام الدین اولیاء کو کئی مرتبہ آیت قرآنی الہام ہوئی : و ما ارسلنک الا رحمه للعالمين ہیں چنانچہ حضرت مخدوم گیسو دراز لکھتے ہیں : ” حضرت شیخ فرماتے تھے کہ کبھی کبھی کسی ماہ میرے سرہانے ایک خوب رو اور خوش جمال لڑکا نمودار ہو کر مجھے اس طرح مخاطب کرتا : وما ارسلنک الا رحمہ للعالمین میں شرمندہ سر جھکا لیتا اور کہتا یہ کیا کہتے ہو؟ یہ خطاب حضرت پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مخصوص ہے۔یہ بندہ نظام کس شمار میں ہے جو اس کو اس طرح مخاطب کیا جائے۔جوامع الكلم ملفوظات گیسو در از صفحه ۲۲۶ ڈائری بروز شنبه ۲۶ شعبان ۸۰۲ ه ) تمام مسلمان جانتے ہیں کہ مندرجہ بالا الہامات آیات قرآنیہ ہیں۔اور ایسی آیات قرآنیہ ہیں کہ جن میں خاص طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خطاب ہے۔اب کیا یہ مولوی صاحب اپنے ان بزرگوں پر بھی آیات قرآنیہ پر غاصبانہ قبضہ" کا فتویٰ صادر فرمائیں گے۔حضرت امام ابن العربی کا امام مہدی کے متعلق مذہب بیان کرتے ہوئے حضرت امام عبد الوہاب شعرانی لکھتے ہیں: