خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 518 of 682

خطبات وقف جدید — Page 518

518 حضرت خلیلتہ امسیح الرابع کر نیوالی ہے جواب اس سال نو کی ایک عظیم خوشخبری کے طور پر میں آپکے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ایک بات یا درکھیں کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ الہام کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا کئی سال متواتر ہوتا رہا اور ہر سال ایک نئی شان سے پورا ہوا ہے اور آج کی جو صدی گزرگئی ہے اس کو ان سالوں کے ساتھ موازنہ کر کے دیکھیں تو آپ حیران رہ جائیں گے سوسال پہلے جو 1897ء میں الہام ہوا تھا 1997ء میں اس نے جماعت کی تبلیغ کو پھیلانے کے نئے انتظام کر دیے۔1898ء میں جو الہام ہوا تھا اس نے بھی نئے سامان پیدا کئے ہیں اور انسان حیرت زدہ رہ جاتا ہے ان کو دیکھ کر کہ ہماری طاقت، ہمارے اختیار میں تھا ہی نہیں کہ وہ سامان پیدا کر سکتے الہام کی طرف ذہن کا منتقل ہو نا لا زم ہے۔انسان کو سوچنا چاہئے کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جو خدا نے وعدے کئے تھے ان کو پورا کرنے کے لئے جو سامان آج مہیا ہو رہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے انہی وعدوں کے ایفاء کا ایک اظہار ہے جس کو پیش نظر رکھ کر ہمیں ممنون احسان ہونا چاہئے۔اب دیکھیں جہاں تک سیٹلائٹس کے ذریعے دنیا کو تبلیغ اسلام تبلیغ احمدیت پہنچانے کا تعلق ہے یہ سلسلہ پھیلتا جارہا تھا۔اس سال کیا واقعہ ہوا ہے۔یہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں اسی سال بڑی شدت سے بہ الہام ہوا تھا۔لکھا ہے حضرت اقدس امام الزمان سلمہ الرحمن کو اللہ کریم نے وعدہ دیا ہے کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“۔( تذکرہ صفحہ 260 الہام 1898 ء) اب جلسہ سالانہ کے بعد جو ہمارے لئے سب سے بڑا مسئلہ سامنے آیا تھا یہ تھا کہ اگر چہ ہم مجبوراً انٹرنیٹ وغیرہ کو استعمال کر کے کسی حد تک دنیا بھر کی جماعتوں کی ضرورت پوری کرتے ہیں مگر عملاً جاپان ، انڈونیشیا کے بہت سے حصے ، ملائشیا اور نجی آئی لینڈ اور نیوزی لینڈ یہ سارے MTA کی نشریات سے براہ راست استفادہ نہیں کر سکتے۔اب یہ پریشانی تھی جس کے متعلق مختلف جائزے لینے شروع کئے۔تو عجیب بات ہے کہ اگست ہی میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام ہوتا ہے اور اگست ہی میں ہم نے یہ کام شروع کر دیا جو بڑھتا چلا گیا یہاں تک کہ اب جو صورت حال نئی ابھری ہے یہ سال ختم ہونے سے پہلے ایسی کمپنیوں سے قطعی معاہدہ ہو چکا ہے، دو طرفہ دستخط ہو گئے ہیں، جتنے روپے کی ضرورت تھی وہ اللہ نے ویسے ہی مہیا کر دیے اس میں کوئی کمی نہیں اور یہ معاہدہ ہوا ہے ایک کمپنی کے ساتھ کہ جو نیا سیٹلائیٹ وہ فروری میں شروع کریں گے، انھوں نے کہا تو نہیں مگر کہنے کی طرز یہ تھی کہ اس سیٹلائیٹ کی کامیابی کی دعا تم کرو اور وعدہ ہم پورا کریں گے، اس میں انھوں نے ایک پوری چینل ہمارے لئے وقف کر رکھی ہے اور اس