خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 234 of 682

خطبات وقف جدید — Page 234

234 حضرت خلیفہ امسح الثالث خطبه جمعه فرموده 2 /جنوری 1981 ء بیت اقصیٰ ربوہ تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے یہ آیت کریمہ تلاوت فرمائی: وَ مَنْ يَشْكُرُ فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ ، وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ (لقمان:13) پھر فرمایا: اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کی ذات کی طرف تو ساری حمد رجوع کرتی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔وہ اس بات کا محتاج نہیں کہ اس کے بندے اس کا شکر ادا کریں۔بندے اس بات کے محتاج ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کی نعمتیں پائیں تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔اگر اللہ تعالیٰ کے بندے اللہ تعالیٰ کی جس قدر نعمتیں ہوں اسی قدر اس کا شکر ادا کرتے چلے جائیں فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ جو اس شخص یا اس جماعت کے فائدہ ہی کیلئے ہے۔اللہ تعالیٰ کو اس کی ضرورت نہیں۔شکر زبان سے بھی ہے اس کی حمد بہت کرنی چاہیے۔شکر کا ایک جذبہ بھی ہے جو انسان کے دل اور اس کے دماغ میں پیدا ہوتا ہے اور ہر وقت اس کی کیفیت ایک ایسے شخص کی ہوتی ہے کہ جس پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار فضلوں کے نتیجہ میں سوائے حمد کے اس کے وجود میں کچھ باقی نہیں رہتا۔ہمارا جلسہ آیا اور گزر گیا۔پہلے جلسے سے زیادہ شان میں آیا۔زیادہ برکتیں لے کر آیا کثرت نفوس سے آیا۔زیادہ تعداد میں شامل ہونے والے آئے اس میں۔دلوں کی کیفیت زیادہ بدلنے والے آثار لے کر آیا۔سننے والوں نے سنا۔محسوس کرنے والوں نے محسوس کیا۔اور بہتوں نے جو ہم میں شامل نہیں ابھی یا شامل نہیں تھے، اس سے فائدہ اٹھایا۔اللہ تعالیٰ کی اس آیت میں جو ہدایت ہے اسکی روشنی میں ہمیں پہلے سے زیادہ اس کے شکر گزار بندے بن کر اپنی زندگی گزارنی چاہیے۔اس لئے کہ آنے والا جلسہ جانے والے جلسہ کے مقابلہ میں زیادہ برکات لے کر آئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل زیادہ ہوں۔زیادہ تعداد میں دوست اس میں شریک ہوں۔انتظام پہلے سے بھی بہتر ہو۔دُکھوں کو پہلے سے زیادہ دور کرنے والا ہو۔دنیا پر احسان کی زیادہ تدابیر سوچی جائیں۔اس کے لئے زیادہ تربیت کی جاسکے۔اور صرف آنے والا جلسہ ہی نہیں۔خدا کرے کہ ہماری زندگی کا ہر آنے والا دن پہلے دن سے اللہ تعالیٰ کی برکات سے زیادہ معمور ہو اور ہر آنے والے دن میں ہمارا دل