خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 235 of 682

خطبات وقف جدید — Page 235

235 حضرت خلیفة المسیح الثالث اللہ تعالیٰ کی حمد اور شکر میں پہلے سے زیادہ بھرا ہوا ہو۔اور اللہ تعالیٰ ہمیں ہر روز اعمال مقبول، اعمال مشکور کی توفیق عطا کرے اور اللہ تعالیٰ دنیا پر رحم کرے اور جس عذاب اور ہلاکت کی طرف آج کی دنیا بڑھتی چلی جارہی ہے اس کے بچاؤ کےاس کیلئے سامان پیدا کرے۔یکم جنوری سے وقف جدید کا سال شروع ہوتا ہے اور جو کل یکم تھی اس سال کی ہجری تشسی کے لحاظ سے 1360 واں سال ہے۔اور وقف جدید کا جو نیا سال شروع ہے وہ چوبیسواں سال ہے۔ان چو ہمیں سالوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے وقف جدید نے آہستہ آہستہ اور بتدریج ترقی کی طرف قدم بڑھایا ہے۔وقف جدید کی اصل ذمہ داری تو یہ ہے کہ جگہ جگہ پہ ہمارے واقفین وقف جدید بیٹھیں اور جماعت کی تربیت کریں، نئے داخل ہونے والوں کی بھی اور نئے شعور اور بلوغت کو پہنچنے والوں کی بھی۔جلسہ سالانہ کے موقع پر بھی میں نے جماعت سے کہا تھا کہ اگر ہر جماعت میں ایک واقف وقف جدید ہم نے بٹھانا ہے تو جتنی جماعتیں ہیں اس تعداد میں ہمارے پاس واقفین ہونے چاہئیں اور چونکہ یہ واقفین آٹے کے بنا کر یا موم کے بنا کر بھیج نہیں جا سکتے۔بہر حال انسان ہوں گے۔اس واسطے انسان کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچے کو اس تحریک میں بھی وقف کرے۔اور اگر چہ تعلیم کا معیار اس کے لئے کم ہے۔آٹھویں جماعت کا بھی بعض دفعہ لے لیتے ہیں اگر ہوشیار ہو اور دسویں جماعت غالباً شرط ہے ان کی ( اس وقت میرے ذہن میں نہیں ) لیکن تعلیم کا معیار جو کم ہے اس سے یہ مطلب لینا درست نہیں کہ ذہانت کا معیار بھی کم ہے۔اس سے یہ مطلب لینا درست نہیں کہ اخلاص اور ایثار کا معیار بھی کم ہے۔ہمارے بہت سے واقفین وقف جدیدا ایسے بھی ہیں جو بعض شاہدین سے زیادہ اخلاص اور جوش اور جذبہ اور ایثار کے ساتھ کام کرنے والے ہیں ہمیں تو ہر شخص ، ہمیں تو ہر احمدی ” ایک واقف چاہیے یعنی اپنے کاموں کی ، دنیوی کاموں کی ذمہ داریاں بھی نباہ رہا ہو اور اپنی اُخروی زندگی کی ذمہ داریاں بھی اس سے زیادہ جوش اور جذ بہ کے ساتھ نباہنے والا ہو۔ایک تحریک میں نے کی تھی کہ ایسے واقفین ہوں جو اپنے گاؤں سے آویں اور چند ہفتوں کا نصاب اُن سے کروایا جائے اور وہ واپس جا کے اس معیار پر لیڈر بنیں ، قیادت سنبھالیں ، اپنے اپنے معیار پر قیادت سنبھالنی ہوتی ہے۔مجھے افسوس ہے کہ جماعت نے اس طرف توجہ نہیں کی اور مجھے افسوس ہے کہ یہاں سے جو نصاب ختم کر کے گئے ، ان میں سے بہت نے اپنی ذمہ داریوں کو نہیں سمجھا۔اس طرف بھی توجہ دینی چاہیے وہ بھی وقف جدید کا ہی حصہ ہے۔چونکہ وقف جدید زیادہ تر توجہ تربیت کی طرف دیتی ہے اسلئے ایک خاص قسم کی کتب یہ شائع کرتے ہیں۔چونکہ ان کے واقفین سندھ کی جماعتوں میں بھی بیٹھے ہیں اس لئے وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ